Sugar | چینی
Jan 09 2025
Dec 12 2022 18:09:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ تھل لائن 50 روپیہ کوئنٹل تیز ہوا ہے اور 6700 کا خریدار بن جاتا ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Dec 12 2022 17:58:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 19000/500 جیسے حالات ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی اچھی ہے۔ نئی مرچ 20500/22000 جیسے حالات ہیں جبکہ جام پور کوالٹی 21000/21500 جیسے حالات ہیں جام پور شارٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دو تین دن سے فیصل آباد منڈی میں اچھی ڈیمانڈ ہے مال کافی فروخت ہو رہے۔ ہلکے مالوں کی گاہکی زیادہ ہے۔ تاہم اچھی کوالٹی بھی ساتھ ساتھ فروخت ہورہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ 10 جنوری کے بعد مارکیٹ زیادہ مضبوط ہو جائے گی کیونکہ ادھار والے مال کٹ جائیں گے اور جیسے ہی مال مضبوط ہاتھوں میں چلا گیا مارکیٹ تیز ہونا شروع ہو جاے گی۔ .
Dec 12 2022 17:44:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 20 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 8730 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جب کہ دسمبر کے سودوں کے 8855 جیسے حالات ہیں۔ وقتی طور پر مارکیٹ سست ہے۔ لیکن مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے ڈیلرز نے 14 تاریخ کی پیمنٹ پر ملوں سے سودے لئے ہوئے ہیں۔ ہو سکتا ہے پیمنٹ کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی بہت دب جانے لیکن حاضر میں ان ریٹوں میں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ کیونکہ آگے چل کر مارکیٹ بہتر ہی رہنے کی توقع ہے۔ .
Dec 12 2022 17:43:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی ریگولر کوالٹی 180/83 جبکہ ریٹیل کوالٹی 185/87 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نپر مسور 185 سے 187 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گاہک بن جاتا ہے بیچ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی فیصل آباد کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا ریٹیل میں ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Dec 12 2022 17:24:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی آج شام کے اوقات میں زبردست قسم کی تیزی کا ماحول بن گیا ہے 5 روپیہ کلو کی تیزی تقریباً 2 گھنٹے میں ہوئی ہے اور 136 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ریٹیل میں دال کی بمپر ڈیمانڈ ہے۔ اس وقت دال کا 148 کا بھی خریدار بن جاتا ہے لیکن بیچ کم آ رہی ہے۔ دوسری جانب ایمپورٹرز کھل کر بیچ نہیں دے رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ییلو پیس ثابت کا ایک جہاز 12000 ٹن کا 14 جنوری تک پورٹ پر آے گا۔ جبکہ ایک اور جہاز جو جنوری کو شپمنٹ ہوگی پہلے 22 ہزار ٹن بک ہوا تھا اب ایمپورٹرز نے اس جہاز میں مزید خریداری کی ہے اور وہ جہاز اب 36 ہزار ٹن کا ہو گیا ہے اس جہاز کی بکنگ 477 ڈالر میں ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق 12 ہزار ٹن والا جہاز جب تک پورٹ پر آے گا اس وقت تک پائپ لائن پھر خالی ہو جائے گی۔ جبکہ 36 ہزار ٹن والا جہاز جنوری میں لوڈ ہو گا اسے پاکستان آنے میں ابھی بہت وقت ہے۔ دال کی بمپر ڈیمانڈ ہے اس لئے تیزی کا رجحان ہے۔ .
Dec 12 2022 17:15:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 148 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج پورٹ پر آمد بھی ہوئی ہے اس کے باوجود انویسٹرز دھڑا دھڑ خریداری کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس وقت ایک جہاز 19 ٹن کا راستے میں ہے جبکہ ایک جہاز جو گزشتہ روز ہم لکھا تھا کہ آسٹریلیا پورٹ پر لوڈنگ کیلئے چلا گیا ہے وہ جہاز فالکن بریج کمپنی کا ہے اور اس میں ماہرین کا خیال ہے کہ 12 ٹن کالا چنا لوڈ ہو گا۔ پھر اس کے بعد ایک جہاز جے کے کمپنی کا 25 ہزار ٹن کا جنوری کی لوڈنگ بھی بک ہوا ہوا ہے لیکن اسکی بنک سے ابھی تک ایل سی اوپن نہیں ہو رہی ہے۔ دوسری جانب جو مال پورٹ پر لگے ہوئے ہیں ان کے بھی ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اگر جنوری والے جہاز کی ایل سی کھل بھی جاے تو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ پاکستان کو رمضان المبارک تک 2 لاکھ 10 ہزار ٹن مزید کالا چنا درکار ہو گا۔ یعنی 21 لاکھ بوری مزید بک ہو تب جا کر اپریل تک کی ڈیمانڈ پوری ہو گی۔ 2 لاکھ 10 ہزار ٹن کا مطلب ہے کہ 52 ہزار ٹن کے 4 جہاز بک ہوں یا پھر 25 ہزار ٹن کے آٹھ جہاز مزید بک ہوں تب جا کر رمضان المبارک کی کھپت کیلئے مال پورا ہو گا۔ اب جس طرح بنک ڈالر دے رہے اور ایل سی بھی اوپن نہیں ہو رہی ہے اس صورتحال کے پیشِ نظر لگتا نہیں ہے کہ جتنی پاکستان کی ڈیمانڈ ہے اتنی بکنگ ہو یہی وجہ ہے کہ پاکستان بھر کے ایمپورٹرز زیادہ تر لوکل مارکیٹ سے ہی خریداری کر رہے ہیں۔ ایمپورٹرز کے علاؤہ ٹریڈرز ملرز وغیرہ سب خریداری کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ ابھی پورٹ پر جتنا مال آرہا ہے تقریباً ایک ماہ بعد ہی کلئیر ہو رہا ہے۔ کلیرنس میں تاخیر صرف اور صرف بنکوں سے ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے ہورہی ہے۔ .
Dec 12 2022 17:06:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو پورٹ 210/213 گودام کے مال 3/4 روپیہ کلو نرم ہوئے ہیں اور 218/225 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کوالٹی 225/228 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں اسٹریلیا 6/7/8 238/242 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 268/270 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا کابلی چنا 10 کنٹینر کی آمدن تھی کراچی پورٹ پر۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 264/265 اور ترکی 8 ایم ایم 275/280 جیسے حالات ہیں۔ ترکی چنا 2 کنٹینر کی آمدن تھی کراچی پورٹ پر ۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم اور کینیڈا 9 ایم ایم 300/310 روپیہ کلو۔ امیریکن 9 ایم ایم 380/385 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیرکن 9 ایم ایم مال شارٹ ہیں جس کے پاس ہے اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ .
Dec 12 2022 16:53:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 25 روپیہ من بہتر ہوے ہیں اور 9925 تک کام ہوے ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے .
Dec 12 2022 16:48:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد نئی 7350 جبکہ پرانی 7550 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ شام کے اوقات میں 50 روپیہ من کی مزید تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ یہ 25/50 روپیہ من روز تیز ہوتی ہے یہ پکی تیزی کی نشانی ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Dec 12 2022 13:47:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ 100/200 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئ ہے اور 80/20 کوالٹی 9900/10000 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی بھی مارکیٹ کم ہوئ ہے اور 11300/400 روپیہ جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott