Sesame | تل
Dec 23 2024
Dec 07 2022 21:32:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 8720 جیسے حالات ہیں۔ 15 دسمبر کے سودے 8765 تک مل جاتے ہیں۔ جبکہ دسمبر کے سودے 8860/65 تک ہوے ہیں۔ .
Dec 07 2022 19:17:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 40 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 8700 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ 15 دسمبر کے سودوں کا 8750 کا خریدار ہے۔ جبکہ دسمبر کے سودے 8855 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سٹہ بازوں نے دوبارہ مارکیٹ کو اٹھایا ہے۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں پرافٹ ٹیکنگ کرنی چاہیے کیونکہ حاضر میں آج گاہکی سست تھی۔ کل اگر حاضر میں کام کاج نہ نکلا تو دوبارہ ٹھنڈی ہو سکتی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فاطمہ شوگر ملز والا جو پہلے سیل ہی دے رہا تھا ۔ آج 8750 میں بیچ گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا ایک دفعہ دسمبر کے سودوں میں پرافٹ ٹیکنگ کر لینی چاہیے۔ .
Dec 07 2022 18:49:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں ایک سے ڈیڑھ روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 6600 سے 6650 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ لالہ موسیٰ لائن 2650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ انتہائی مضبوط نظر آرہی ہے۔ تیری کا رجحان ہے۔ .
Dec 07 2022 18:43:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 10300/400 جیسے حالات ہیں۔ کراچی 11800 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 07 2022 18:42:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد شام کے اوقات میں 50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 12900 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ باریک تل 12500 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Dec 07 2022 18:34:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ کولڈ اسٹور والی 19000/500 پہ رکی ہوئی ہے۔ نئی 21000/23000 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ ریٹیل میں گاہکی تو تھوڑی بہت چل رہی ہے لیکن جن لوگوں کے سودوں کے ٹائم پورے ہو گئے ہیں اور انکے پاس پیمنٹ کا بندوست نہیں ہے ان سودوں کی بیچ کی وجہ سے مارکیٹ ڈھیلی ہے۔ جہاں ادھار والے سودے کٹ گئے وہاں مارکیٹ اچھی ہو جائے گی۔ .
Dec 07 2022 18:26:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی پورٹ 177/78 سے 180 جیسے حالات ہیں۔ پیک مال 182/185 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کھل کر بیچ نہیں ہے کیونکہ بنک سے ڈالر ملنا انتہائی دشواری کا کام ہو گیا ہے۔ مسور میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
Dec 07 2022 18:08:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو شام کے اوقات میں پورٹ 216/218 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ لیکن پورٹ کے مال گاہک نہیں لے رہے ہیں۔ ان میں ڈاکومنٹ کلئیر ہونے کے مسائل ہیں۔ بینک سے ڈالر کھل کر نہیں ملتے جس کی وجہ سے ڈلوریوں میں بہت ٹائم لگ جاتا ہے۔ گودام کے مال کے 226/228 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اس وقت سب سے زیادہ کام رشین چیکو گودام کے مالوں کے ہی ہو رہے ہیں۔ سارٹیکس مال 230/232 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سوڈان 232/236 اسٹریلیا 6/7/8 240/245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 275/280 روپیہ کلو گودام ارجنٹینا 8 ایم ایم 270/275 اور ترکی 8 ایم ایم 280/285 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ 2 سے 5 روپے تیز ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے موٹے چنوں کی ۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم اور کینیڈا 9 ایم ایم 300/305 روپیہ کلو امیریکن 9 ایم ایم 375/380 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیرکن 9 ایم ایم اکا دکا مال ہیں۔ جن پارٹیوں کے پاس ہیں ان کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ موٹے چنوں کی سیلنگ کھل کر نہیں آتی۔ .
Dec 07 2022 17:32:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں مزید 1.5 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 148.50 جیسے حالات بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ کے۔ جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 150 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بنک میں جنوری والے جہاز کی ایل سی ابھی تک نہیں کھلی۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ زیادہ ہی گرم نظر آرہی ہے۔ آسٹریلیا سے بکنگ نمبر ون کی 585 اور ملنگ کوالٹی جسے سی ایچ کے ایم کہتے ہیں 555 ڈالر ہے ہے۔ تاہم ایمپورٹرز کا خیال ہے کہ آسٹریلیا کے ریٹ کو کیا کریں۔ جو مال پورٹ پر ہیں اس کے ڈالر لینے کیلئے ترلے کرنے پڑتے ہیں۔ اور جہاز کی ایل سی ابھی تک اوپن نہیں ہورہی۔ اسی وجہ سے ملرز۔ ٹریڈرز۔ ایمپورٹرز ہر کوئی لوکل میں خریدار بنا ہوا ہے۔ فل الحال تیزی کا رجحان ہے۔ .
Dec 07 2022 17:06:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 50 پیسے مزید تیز ہوئی ہے اور 124 تک کام ہوے ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی اچھی تھی۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ بنک ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں اس لیے ایمپورٹرز کھل کر مال نہیں بیچتے۔ ابھی پورٹ پر کوئی لمبا چوڑا مال نہیں ہے۔ تاہم بنکوں میں ڈالر کے مسائل کافی ہیں۔ دوسری جانب گاہکی بھی ٹھیک ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott