Millet | باجرہ
Jan 06 2025
Dec 06 2022 11:05:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن 6300 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ 15 دن کی پیمنٹ پر 6400 میں بھی خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لالہ موسیٰ لائن 2550/75 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Dec 05 2022 21:50:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی زیریں سندھ میں بھی کافی گرم ہو گئی ہے۔ تھر پارکر شوگر ملز کا شام کے اوقات میں 8625 میں کام ہوا تھا ابھی 8705 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ٹنڈو اور انصاری شوگر ملز کے بھی 8675/80 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Dec 05 2022 21:45:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا بھی رات کے اوقات میں 1.5 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 144 تک کام ہوے ہیں۔ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 146 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Dec 05 2022 21:07:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 8655 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ دسمبر کے سودے 8860 تک ہوے ہیں مارکیٹ گرم ہے۔ جے ڈی ڈبلیو مل میں جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ کے سودے 19 دسمبر کی پیمنٹ پر 8800 جبکہ ڈھرکی گھوٹکی 8750 تک کام ہوے ہیں۔ .
Dec 05 2022 19:37:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 15/20 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 8645/50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ دسمبر کے سودے 8845 تک ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے فل الحال .
Dec 05 2022 19:30:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 1.50 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 142.5 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ ریٹ چنے کے انتہائی چھوٹے ریٹ ہیں۔ جس کے بعد مارکیٹ میں انویسٹرز متحرک ہو گئے اور کالا چنا کی خریداری شروع کر دی۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ فل الحال اچھی لگ رہی ہے۔ .
Dec 05 2022 18:18:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو پورٹ پر مال لگے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ نرم ہے 216 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ گودام کے مال 222/225 جبکہ مشین کلین 226/227 سارٹیکس 230/231 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کوالٹی اچھے مال کے 235 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔اسٹریلیا 6/7/8 245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کینیڈا 8/9 272/275 روپیہ کلو گودام ارجنٹینا 8 ایم ایم 265/270 اور ترکی 8 ایم ایم 275/280 جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم 300/305 کینیڈا 9 ایم ایم 300/305 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکن 9 ایم ایم 370/375 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیرکن 9 ایم ایم مال شارٹ ہیں۔ .
Dec 05 2022 17:59:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ کولڈ اسٹور والی 19000/19800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نئی ہائبرڈ 20000/22000 جیسے حالات ہیں جبکہ جام پور کوالٹی 21000/21500 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ دسمبر کے مہینے میں جن لوگوں نے ادھار میں خریداری کی ہوئی تھی ان کے ٹائم آ گئے ہیں۔ جن کے پاس پیمنٹ کا بندوست نہیں ان کے سودے نیلام ہو رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ادھار والے سودے جب جٹ جائیں گے مارکیٹ اچھی ہو جائے گی۔ فل الحال ریٹیل میں بمپر ڈیمانڈ نہیں ہے تاہم ضرورت مند ہی خریدار بنتا ہے۔ امید ہے اگلے ہفتے ڈیمانڈ نکل آئے گی۔ .
Dec 05 2022 17:53:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں کم ہو کر 8615 جیسے حالات بن گئے تھے تاہم اس وقت دوبارہ تیز ہوئی ہے اور 8630/40 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ دسمبر کے سودے بھی تیز ہوے ہیں اور 8830/35 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دن کے وقت گاہکی تھوڑی کم تھی تاہم شام میں دوبارہ گاہکی نکلی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کی ملوں کے ایکسپورٹ میں پیشگی سودے 530 ڈالر تک ہوے ہیں۔ یہ سودے ایف او بی کی بنیاد پر ہوے ہیں۔ یعنی فری آن بورڈ کی بنیاد پر۔ آپ یوں سمجھ لیں ایکس مل سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق یہ سودے ایکسپورٹ کی شرط سے منسلک ہیں۔ یعنی اگر گورنمنٹ اجازت دے گی تو سودا ہو گا اگر گورنمنٹ اجازت نہیں دے گی تو سودے کینسل ہو جائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کل اقتصادی رابط کمیٹی کا اجلاس ہے۔ ہو سکتا ہے گورنمنٹ ایکسپورٹ کی اجازت دے دے۔ دوسری جانب ملیں کھل کر نہیں چل رہی ہیں کیونکہ چینی کے ریٹ کم ہیں۔ اور ملوں کو ان ریٹوں میں بیچ کر نقصان ہے۔ گزشتہ روز ہماری زیریں سندھ کے ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس ریٹ میں ملیں چلا کر سرا سر نقصان ہے اس لئے ملرز ملیں سلو سپیڈ پہ چل رہی ہیں۔ جب تک چینی کے بھاؤ نہیں بڑھتے ملرز ملیں سلو ہی چلائیں گے۔ تاہم امید ہے جیسے ہی ایکسپورٹ کی کوئی خبر مارکیٹ میں آئ مارکیٹ مزید گرم ہو جاے گی۔ کیونکہ 530 ڈالر والی چینی کے ملرز کو 118 روپیہ کلو کے پیسے وصول ہوتے ہیں۔ ایکسپورٹ پہ سیل ٹیکس نہیں ہوتا۔ تو جیسے ہی اجازت ملے گی مارکیٹ تیزی کی جانب گھوم جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ اس ریٹ میں مال ہاتھ میں رکھ کر چلنا چاہیے۔ .
Dec 05 2022 17:37:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ نیا 10000/10200 جیسے حالات ہیں۔ مال میں نمی کافی زیادہ ہے۔ پچھلے سال والا 10300/400 میں بھی فروخت ہو جاتا ہے۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 12000 جیسے حالات ہیں تھر پارکر کوالٹی کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں نئی فصل کی فی ایکڑ پیداوار 150/200 کلو آ رہی ہے۔ یعنی ڈیڑھ سے دو بوری فی ایکڑ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جیسے ہی مال میں نمی کم ہو گی خریدار کود پڑے گا۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ کراچی کے ملرز بھی تھر پارکر کے مال کے خریدار ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott