Sugar | چینی
Jan 04 2025
Dec 15 2022 17:15:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 25/50 پیسے بہتر ہوا ہے اور 153.50سے 154 جیسے حالات ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 8 دن کی پیمنٹ پر 155 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جو جہاز 5 جنوری کو لگنا ہے اس میں 156.5 تک کام ہوے ہیں۔ وقتی طور پر مارکیٹ سست ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ ٹریڈرز اور ایمپورٹرز کے جذبات گرم ہیں۔ کیونکہ جب آمد والا سلسلہ بند ہو گا تو سپلائی لائن میں گیپ آ سکتا ہے۔ ایمپورٹرز فل الحال نئی بکنگ میں دلچسپی نہیں لے رہے کیونکہ بنک سے ڈالر کھل کر نہیں ملتے مال پورٹ پر مہینہ ڈیڑھ مہینہ رلتے ہیں اور پڑتا ہی 20 روپیہ کلو اوپر ہو جاتا ہے۔ ایک ڈیڑھ ماہ جب مال پورٹ پر رہتا ہے تو ڈیمریج اور ڈیٹینشن کی مد میں جو جرمانہ لگتا ہے تو پڑتا مہنگا ہو جاتا ہے۔ .
Dec 15 2022 17:07:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مزید مندہ ہوئی ہے اور 143 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ملرز نے دال گھٹا گھٹا کر فروخت کی ہے۔ دوسری جانب ریٹیل میں ڈیمانڈ بھی سست تھی کیونکہ ٹریڈرز اپنا مال فروخت کر رہے ہیں ملرز بھی اپنا منافع کھرا کر رہے ہیں اس لیے آج گاہکی کم تھی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق رشیہ سے گزشتہ روز 40/50 کنٹینر کا کام 490 ڈالر میں ہوا تھا۔ آج رشیہ سے 500 ڈالر کا خریدار تھا جبکہ بیچ 510/15 ڈالر تک بنتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چائنہ رشیہ کی تجارت اوپن ہونے کی وجہ سے رشین مارکیٹ تھوڑی گرم ہوئی ہے۔ کینیڈا سے جو 36000 ٹن کا جہاز بک ہوا ہے اس میں ری سیل میں 525 ڈالر میں مل جاتی ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 129/130 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ انٹر بنک میں اگر ڈالر 225 کا ہی رہے تب۔ اگر مال پورٹ پر لگنے سے پہلے ڈالر کا ریٹ بڑھ جاے تو پڑتا بڑھ جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ڈالر کا ریٹ تب طے ہوتا ہے جب مال پورٹ پر آ جائے اور بنک میں ڈاکیومنٹ آجائیں۔ پھر ایمپورٹرز بنک میں پیمنٹ جمع کراتا ہے پھر بنک والے ڈالر کا ریٹ دیتے ہیں کہ اس ریٹ میں ڈالر ملے گا تب جا کر ایمپورٹرز کو پتا چلتا ہے کہ پڑتا کس ریٹ کا ہے۔ ابھی صرف مال بک ہوا ہے جب پورٹ پر آے گا ایمپورٹرز کو ڈالر ملیں گے تب ہی قیمت کا اندازہ ہو گا کہ کس ریٹ کا پڑا ہے۔ ابھی ہم فرضی قیمت بنا رہےہیں کہ اگر ڈالر 225 کا ہی رہتا ہے انٹر بنک میں تو 525 ڈالر والے کا پڑتا 129/130 روپیہ کلو تک ہے۔۔ پہلے تو عموماً جب بنک میں ڈاکیومنٹ آتے تھے ایمپورٹرز فورآ بنک میں پیمنٹ جمع کراتے تھے اور بنک والے انٹر بنک کا ریٹ دیتے جب ریٹ کٹ جاتا تو ایمپورٹرز ڈاکیومنٹ اٹھا کر کلیئرنگ ایجنٹس کو دیتے اور ایجنٹ مال باہر نکال دیتے تھے۔ یہ ہماری زندگی میں پہلی دفعہ ہی دیکھنے میں آیا ہے کہ بنک ایک ایک ماہ ڈالر نہیں دیتے۔ .
Dec 15 2022 14:30:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 152.50/153 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 155 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی سست ہے پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ .
Dec 15 2022 14:24:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 40/45 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 8640 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ دسمبر کے سودے 8800 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کی تاریخ میں ملوں کے سودے ڈیلرز حضرات نے خریدے ہوے تھے ان کی پیمنٹ کا لوڈ ہے۔ اور ریٹیل میں گاہکی سست ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ دباؤ میں ہے۔ .
Dec 15 2022 14:10:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 100/200 روپیہ من مارکیٹ مزید بہتر ہے اور 13300/400 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ باریک تل بھی 12800/900 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لوکل میں ڈیمانڈ اچھی ہے۔ تاہم پچھلے ایک مہینے میں 1200/1400 روپیہ من مارکیٹ تیز ہو چکی ہے۔ .
Dec 15 2022 13:57:17 2 years ago
0 Comments
پاک کمویٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت دن کے اوقات میں 1 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور 144 روپیہ کلو کی بیچ ہے۔ مارکیٹ میں تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ نظر آ رہی ہے۔ .
Dec 15 2022 13:50:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 3750/3800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے۔ 2 گاڑی کی آمدن تھی۔ سفید جوار سبی 3400 جبکہ بھاگ ناڑی 3200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ سفید جوار گنگا کراچی 235 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ .
Dec 15 2022 13:36:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی مارکیٹ 1000 روپیہ من کمزور ہوئ ہے اور 39500 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کوئٹہ منڈی میں 37000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Dec 15 2022 13:32:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی ٹکڑا 12000/12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا 16800 سے 17300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں مال کم ہیں۔ جہاں کہیں اچھی گاہکی نکلی مارکیٹ میں تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Dec 15 2022 13:27:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 9700/9800 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ چھقنگا مانگا 9300/9400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott