Sugar | چینی
Jan 15 2025
Nov 07 2022 12:37:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی 1 روپیہ کلو کمزور ہوئی ہے اور 135 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ملرز صرف ضرورت کے مطابق خریداری کر رہے ہیں کیونکہ 11/12 نومبر تک ییلو پیس ثابت کا ایک جہاز پورٹ پر لگے گا۔ فل الحال ضرورت کے مطابق ہی خریداری کرنی چاہیے کیونکہ جہاز کی آمد پر مارکیٹ ٹوٹنے کے امکانات ہیں۔ .
Nov 07 2022 12:33:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی پورٹ کے سودے 178 تک ہوے ہیں۔ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 182 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ریٹیل کوالٹی 190 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور 185 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نپر مسور کی بکنگ 775/80 ڈالر ہے۔ جبکہ کرمسن مسور کی بکنگ 800 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ جو کراچی آکر تقریباً 186 اور 192 تک پڑتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر کے 222.5 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Nov 07 2022 12:14:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ سوڈان کوالٹی 228/238 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ رشین چیکو کوالٹی پورٹ 232 جبکہ گودام 240 اچھے سارٹیکس مال 243/245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 232/236 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 222.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ کینیڈا 8/9 پورٹ 2/3 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 258 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جبکہ گودام 260/265 روپیہ کلو ارجنٹینا 8 ایم ایم 260/265 ۔ ترکی 8 ایم ایم 260/265 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال سیلنگ کم ہے۔ مارکیٹ میں بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم 325 جبکہ۔ امیریکا 9 ایم ایم 340 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سٹاکسٹ موٹے چنے خرید رہے ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے جبکہ سیلنگ کم ہے۔ .
Nov 07 2022 12:00:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ 4000/4100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ 500 توڑے کی آمدن تھی۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے اوکاڑہ منڈی کے ایک ٹریڈر سے بات چیت کرنے پر انہوں نے بتایا کے لوگ پرانے مال مکس کر رہے ہیں۔ بولی پر مکسنگ والے سودے ِبک رہے ہیں۔ .
Nov 07 2022 11:45:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ پورٹ 9550 جبکہ گودام 9650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سٹاکسٹ مال گوداموں میں لے جا رہے ہیں فل حال سیل نہیں کر رہے ہیں۔ جن کے مال پورٹ پر آ رہے ہیں ان کے پڑتے اونچے ہیں۔ فل حال سیلنگ انتہائ کم ہے۔ کل کراچی پورٹ پر 11 کنٹینر ایس کیو جبکہ 3 کنٹینر ایف اے کیو کی آمدن تھی۔بکنگ 990 ڈالر تک تھی۔ .
Nov 07 2022 11:28:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 50 روپیہ من نرم ہوئ ہے اور 7200 روپیہ من جیسے حالات ہیں پرانی مونگی کے جبکہ نئ مونگ 7000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کل کراچی پورٹ پر 10 کنٹینر تنزانیہ مونگ اور 40 کنٹینر برازیل مونگ کی آمدن تھی۔ .
Nov 07 2022 11:25:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور 143 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سی ایچ کے ایم 141 جبکہ تنزانیہ کالا چنا 140 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نئے سی ایچ کے ایم اور تنزانیہ مال اچھے آئے ہیں جس کی وجہ سے فرقہ کم ہو گیا ہے۔ فل حال پورٹ پر آمدن کی وجہ سے لوکل مارکیٹ دباؤ میں ہے۔ کل کراچی پورٹ پر 79 کنٹینر اسٹریلیا اور 68 کنٹینر تنزانیہ کالا چنا کی آمدن تھی۔ سرگودھا منڈی میں 6075/6100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Nov 05 2022 17:24:22 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 45 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 8255 تک کام ہوے ہیں۔ نومبر کے سودے 8350 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق گھبرانے والی کوئی بات نہیں ہے۔ یک دم تیز ہو گئی تھی۔ پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے کوریکشن دیکھنے میں آئی ہے۔ تاہم ملیں کم ریٹ میں سیلنگ نہیں دے رہی ہیں۔ تھوڑی بہت نیچے آے تو خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
Nov 05 2022 17:21:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی 14500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ 500 کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ملتان 15000 جبکہ حیدرآباد 15200/300 جیسے حالات ہیں مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Nov 05 2022 16:55:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ سوڈان کوالٹی 228/238 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ کے مال میں خریدار دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ پورٹ کے مالوں کے ڈاکیومنٹ کلیر ہونے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ گودام کے مال خرید رہے ہیں۔ رشین چیکو کوالٹی پورٹ پورٹ 230/232 جبکہ گودام 238 اچھے سارٹیکس مال 243/245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 232/236 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔۔ کینیڈا 8/9 پورٹ 252/255 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جبکہ گودام 260/265 روپیہ کلو ارجنٹینا 8 ایم ایم 260/265 ۔ ترکی 8 ایم ایم 260/265 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم 325 جبکہ۔ امیریکا 9 ایم ایم 335/340 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سٹاکسٹ موٹے چنے خرید رہے ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے جبکہ سیلنگ کم ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott