Sesame | تل
Oct 08 2024
Nov 28 2023 14:42:23 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئی دیسی گوجرخان منڈی میں 3200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Nov 28 2023 14:41:22 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی کوئٹہ منڈی میں 200 روپیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 17100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد مارکیٹ رکی ہوئی ہے ایرانی ٹکڑا کوالٹی 18500/19500 جبکہ گولی کوالٹی 20500 سے 21000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 28 2023 14:37:07 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 2000 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 83000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 95000 جبکہ ایرانی 97000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ریٹ کافی اونچے ہیں پڑتے سے بھی۔ ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ .
Nov 28 2023 14:33:38 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 1200 بوری کی آمدن تھی۔ ہائبرڈ 13150 سے 15450 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ کنری لونگی کوالٹی مال 18650 سے 20750 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں فل حال مارکیٹ رکی سی ہے 13000/14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 28 2023 14:30:31 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد.مسور ثابت نپر ای ٹی جی والے جہاز کے مال کے 229 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے تھوڑی تھوڑی گاہکی ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ بکنگ نپر نمبر 1 کوالٹی مال 740 ڈالر جبکہ نمبر 2 کوالٹی مال 710 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ نمبر 1 کوالٹی 229.22 روپیہ کلو۔کا پڑتا ہے جبکہ نمبر 2 کوالٹی مال 220 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 285.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Nov 28 2023 14:30:26 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 20500 جبکہ چھانگا مانگا منڈی میں 20000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Nov 28 2023 13:56:34 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 200/300 روپیہ من مارکیات بہتر ہوئ ہے اور 20200/300 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں ڈیمانڈ اچھی ہے۔پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کےطابق سٹاکسٹ مال بیچ کر نکل رہے ہیں۔ زیادہ بہتری بھی دکھائ نہیں دیتی۔ مارکیٹ اوپر جاتی ہے تو ایکسپورٹ میں وارہ ختم ہو جاتا ہے۔ فل حال لوکل ڈیمانڈ کی وجہ سے مارکیٹ رکی ہوئ ہے باریک تل بھی 19800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 28 2023 13:37:20 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گودام کے مال کے۔ فیصل آباد منڈی میں ماش ثابت ایس کیو 15000 جبکہ چمن ماش فیصل آباد منڈی میں 15900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں 500/600 روپیہ من کی کریکشن آ چکی ہے۔ اب جہاں کہیں گاہکی نکلی مارکیٹ بہتر ہو جائے گی کیونکہ امپورٹرز نے 1250 ڈالر تک مال ُبک کروائے ہیں جو اگلے ہفتے پورٹ پر لگنے ہیں۔ کراچی پورٹ پر 15488 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Nov 28 2023 13:26:12 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد بھلوال 12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سلاںوالی وغیرہ 12400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 12300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب جے ڈی ڈبلیو 11900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ 11975 تک بھاؤ ہیں۔ اپر سندھ میں الائنس گھوٹکی 11800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں 11500/11525 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوری کے سودوں کے 12925 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ تھے جبکہ 500 ڈپازٹ پر 13200 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال حاضر میں گاہکی سست ہے۔ .
Nov 28 2023 13:06:08 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں نئے مال 15500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال آمدن کم ہے اور نئے مال میں نمی کافی ہے۔ 18/19% تک نمی ہے۔ اس میں 10% وٹہ لگ جاتا ہے۔ پرانے 70/30 کوالٹی مالوں کا ریٹ 17000 ہی سمجھنا چاہیے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 15500 تک ریٹ ہے 93.310 کلو کا نئے مالوں کا۔ دوسری جانب سبی سائڈ 4/5 گٹو آمدن شروع ہے۔ وہاں موسم خراب ہے۔ صحیح دھوپ نہیں پڑ رہی ہے۔ مال بہت زیادہ نمی والے آ رہے ہیں 15500 تک بھاؤ ہیں۔ ابھی فل حال 7/15 دن لگ جائیں گے بھرپور آمدن میں۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott