Millet | باجرہ
Jan 06 2025
Nov 07 2022 16:12:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 80% سفید 10500 جبکہ کراچی تھر پارکر کوالٹی 10500 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ملا جلا رجحان ہے .
Nov 07 2022 16:09:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 25/50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 2450/75 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تھل لائن 5900 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اسٹاکسٹ بھی بھرپور خریدار ہیں جبکہ فیڈ ملیں بھی باجرہ خرید رہی ہیں۔ فیڈ ملیں 2500 سے 2550 تک خریداری کر رہی ہے۔ فیڈ ملیں پہنچ لیتی ہیں۔ .
Nov 07 2022 16:01:49 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ سوڈان کوالٹی 228/238 رشین چیکو کوالٹی پورٹ 232/245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 232/236 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 پورٹ 258 روپیہ کلو جبکہ گودام 260/265 روپیہ کلو ارجنٹینا 8 ایم ایم 260/265 ۔ ترکی 8 ایم ایم 260/265 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال سیلنگ کم ہے۔ مارکیٹ میں بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ ترکی ٹیٹ برانڈ کے 268/270 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم 325 جبکہ۔ امیریکا 9 ایم ایم 340 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Nov 07 2022 15:56:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی ایڈوانس پیمنٹ پر 178 جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 182 تک کام ہوے ہیں۔ اچھی کوالٹی 185/90 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور 185 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی فیصل آباد کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ریٹیل میں گاہکی بہت اچھی ہے۔ .
Nov 07 2022 15:50:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی شام کے اوقات میں 135 روپیہ کلو پہ رکی ہوئی ہے۔ ملرز ضرورت کے مطابق ہی خریداری کر رہے ہیں کیونکہ 11/12 نومبر کو جو جہاز پورٹ پر لگنا ہے اس میں 116 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ اس لئے حاضر میں صرف اور صرف ضرورت کا کام ہو رہا ہے۔ .
Nov 07 2022 15:50:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 50 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 7250 کا خریدار بن گیا ہے مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Nov 07 2022 15:45:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 9700 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ بکنگ 15 ڈالر کمزور ہوئی ہے اور 990 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں بھی جب سے ایف اے ٹی ایف نے برما کو بلیک لسٹ میں ڈالا ہے بعض کمرشل بینک برما کے ڈاکیومنٹ کلئیر نہیں کر رہے ہیں جبکہ بعض بنک ڈاکیومنٹ کلئیر کر رہے ہیں۔ پاکستان میں بھی یہی صورتحال ہے۔ تاہم انڈیا کی چنائی مارکیٹ میں حاضر میں اسٹاک بہت تھوڑے رہ گئے ہیں اور انڈیا کے ماہرین تیزی خیال کر رہے ہیں۔ انڈیا میں ماش ثابت 78 روپیہ کلو ہے انڈین کرنسی میں ماہرین کا خیال ہے کہ انڈیا میں 86/88 ریٹ بن سکتا ہے۔ اگر انڈیا کی مارکیٹ میں 8/10 روپیہ کلو کی تیزی آگئی تو برما کی مارکیٹ بھی 100 ڈالر تیز ہو سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ بھی بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ اس لئے پاکستان کی لوکل مارکیٹ بھی بہتر رہنے کی توقع ہے۔ 990 ڈالر والا ماش ثابت ایس کیو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 9535 تک پڑتا ہے۔ کراچی پورٹ پر ابھی ماش ثابت موجود ہے تاہم بنک ایمپورٹرز کو ڈالر تھوڑے تھوڑے فراہم کر رہے ہیں اور پورٹ سے تھوڑا تھوڑا مال کلئیر ہو رہا ہے جو مال پورٹ سے باہر آتا ہے فورأ فروخت ہو جاتا ہے۔ .
Nov 07 2022 15:33:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 3 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 140 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نمبر دو کوالٹی بھی 138 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تنزانیہ 135/36 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال مارکیٹ دباؤ میں کیونکہ روزانہ پورٹ پر آمد ہورہی ہے۔ اس کے علاؤہ 21/22 نومبر تک ایک جہاز بھی پورٹ پر آے گا۔ تقریباً 25000 ٹن کے لگ بھگ مال ہے اس میں۔ اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ فل الحال مارکیٹ کا انتظار کرنا چاہیے کیونکہ روزانہ مارکیٹ ٹوٹ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ماہرین فل الحال مزید مندہ گن رہے ہیں کیونکہ پیمنٹ کا بحران بھی نظر آرہا ہے اور دوسری اہم بات یہ ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں تقریباً 5576 کنٹینر متفرق دالوں کے پورٹ پر آمد ہوئی ہے یہ تقریباً 13 لاکھ 38 ہزار 240 بوری بنتی ہے۔ اس کالا چنا صرف 8 لاکھ بوری پورٹ پر آیا ہے۔ ابھی مزید بھی تھوڑا تھوڑا مال پورٹ پر لگ رہا ہے۔ اس کے بعد 21/22 نومبر کو ایک جہاز بھی لگے گا اس صورتحال میں احتیاط سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ماہرین کا خیال ہے نومبر کے مہینے میں پورٹ پر ییلو پیس ثابت اور ایک جہاز کالا چنا کا شامل کریں تو 1800 کنٹینر یہ آمد ہو گی۔ اسکے علاوہ پورٹ پر مونگ ثابت۔ ماش ثابت۔ سفید چنا اور دیگر دالیں بھی کنٹینر کی شکل میں پورٹ پر آئیں گی جس سے مارکیٹ میں مزید دباؤ آ سکتا ہے۔ .
Nov 07 2022 15:01:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 30/35 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور 8405 سے 8410 تک کام ہوے ہیں۔ نومبر کے سودے 8490/95 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جے ڈی ڈبلیو حاضر میں مال نہ ہونے کے برابر ہے۔ حاضر میں مل نہیں رہی ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ .
Nov 07 2022 14:26:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں گرما گرم ماحول بن گیا ہے۔ 10 نومبر کی پیمنٹ پر 8375 کا خریدار ہے سیلنگ کم ہے۔ نومبر کے سودے 8445 تک ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott