Millet | باجرہ
Jan 06 2025
Nov 03 2022 16:29:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ سوڈان کوالٹی 228/238 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ رشین چیکو کوالٹی پورٹ کے مال مارکیٹ 2 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور پورٹ 228 جبکہ گودام 238 اچھے سارٹیکس مال 243/245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 233/238 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 2/5 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور پورٹ 252/255 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں گاہک ہے۔ جبکہ گودام 260/265 روپیہ کلو ارجنٹینا 8 ایم ایم 260/265 ۔ ترکی 8 ایم ایم 260/265 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ۔ موٹے چنوں کی مارکیٹ 5 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے سیلنگ کم ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 330/335 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ۔ .
Nov 03 2022 16:18:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت شام کے اوقات میں 137 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں حاضر مالوں کے جبکہ 116.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جہاز والے مالوں کے۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Nov 03 2022 16:10:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد پرانی 7350 کا خریدار ہے۔ 40/45 دن کی پیمنٹ پر 7650 روپیہ من تک خریدار بن جاتا ہے سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ تیری کا رجحان ہے .
Nov 03 2022 16:02:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 150 روپیہ من تیز ہوا ہے اور گودام کے سودے 9450 روپیہ من تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تیزی کی مین وجہ یہ ہے کہ بعض بنک برما سے آے ہوے مال کے ڈاکیومنٹ کلئیر نہیں کر رہے ہیں۔ دوسری وجہ یہ ہے کسٹم نے ایمپورٹ پر انکم ٹیکس کی شرح میں 1.5% فیصد اضافہ کر دیا ہے یہ اضافہ یکم جولائی سے ہوا تھا تاہم کسٹم میں کل تک 2% انکم ٹیکس کے ساتھ مال کلئیر ہو رہے۔ کل سے کسٹم نے 1.5% مزید وصول کرنا شروع کیا ہے۔ یکم جولائی سے کل تک جو دالیں پورٹ سے کلئیر ہو گئی ہیں ان پر بھی ایمپورٹرز کو 1.5% انکم ٹیکس مزید بھرنا پڑے گا۔ اس کے علاؤہ حاضر لوڈنگ کی شارٹیج ہے کیونکہ پورٹ سے مال کلئیر نہیں ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ تیز ہو گئی ہے۔ البتہ برما کی مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 950 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اب دالوں پہ تقریباً 8.5% خرچہ آیا کرے گا۔ یعنی جس ریٹ میں ایمپورٹرز مال ایمپورٹ کریں گے اس پر 3.5% ایڈوانس انکم ٹیکس اور پورٹ کے دیگر اخراجات ملا کر 8 سے 8.5 فیصد خرچہ آے گا .
Nov 03 2022 15:37:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی نمبر ون کوالٹی 146 جبکہ نمبر دو کوالٹی 144 تک کام ہوے ہیں۔ تنزانیہ کی بکنگ 15 ڈالر تیز ہوئی ہے۔ جبکہ آسٹریلیا سے نمبر ون کوالٹی 615 اور نمبر ٹو کوالٹی 575 جیسے حالات موصول ہوے ہیں۔ جو کراچی آکر تقریباً 148 اور 138 تک پڑتا ہے۔ آج پورٹ پر 140 کنٹینر تنزانیہ جبکہ 46 کنٹینر آسٹریلیا کالا چنا کی آمد ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر تیز ہے۔ 223 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ڈالر کی دستیابی انتہائی کم ہے۔ ایمپورٹرز پریشان ہیں کئ کئ دن سے مال پورٹ پر پڑے ہوے ہیں ڈیمریج اور ڈیٹینشن لگ رہا ہے۔ پورٹ سے اگر پانچ دن کے اندر اندر مال نہ اٹھایا جائے تو روزانہ کی بنیاد پر ڈیمریج لگتا ہے۔ جبکہ 14 دن بعد جس شپنگ لائن کے کنٹینر ہوتے ہیں اگر 14 دن کے اندر اندر کنٹینر خالی نہ کئے جائیں تو شپنگ کمپنی ڈیٹینشن لگاتی ہے۔ اس لئے ایمپورٹرز کا پڑتا مہنگا ہو جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پہلے دالوں کی ایمپورٹ پر دو فیصد انکم ٹیکس لگتا تھا اور تقریباً 6/7 فیصد خرچہ آتا تھا۔ جولائی میں کسٹم نے 1.5 فیصد بڑھا دیا تھا اور کل 3.5% انکم ٹیکس کر دیا تھا ایمپورٹ پہ۔ تاہم یہ 1.5% جو نیا انکم ٹیکس لگایا تھا یہ ایمپورٹرز سے وصول نہیں کیا جا رہا تھا۔ اب جولائی سے لیکر اب تک جتنی ایمپورٹ ہوئی ہے دالوں کی اس پر 1.5 فیصد مزید وصول کیا جاے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس وقت کالا چنا کا ریٹ مناسب ہونے کی وجہ سے انویسٹرز حضرات بھرپور خریدار ہیں۔ کیونکہ اگر آسٹریلیا میں یہی ریٹ رہے صرف انٹر بنک ڈالر ہی تیز ہو جائے تو پڑتا مہنگا ہو جاتا ہے۔ انویسٹرز کے خیال کے مطابق یہ ریٹ انتہائی مناسب ہیں۔ .
Nov 03 2022 15:05:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو دن کے اوقات میں مارکیٹ گرم ہے اور سوموار پیمنٹ 8170/75 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ نومبر 8255 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Nov 03 2022 13:43:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی 500 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 13500 تک کام ہوے ہیں۔ ملتان 14300/500 جیسے حالات ہیں۔ حیدرآباد 14300/500 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے .
Nov 03 2022 13:20:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 34000 روپیہ من جیسے حالات ہیں ۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سیلنگ کم ہے۔ بکنگ انڈین زیرے کی 3000 ڈالر کے لیول پر ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 223 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ ایرانی زیرے کے 37000/38000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Nov 03 2022 13:17:04 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 12000/12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا 17000 سے 17500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Nov 03 2022 13:15:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 9200/9300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ چھانگا مانگا منڈی میں 9000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی کمزور ہے مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott