Sugar | چینی
Dec 20 2024
Oct 03 2022 12:36:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا 100/200 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور 9100/9200 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 9400/9500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Oct 03 2022 12:17:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 34500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Oct 03 2022 12:15:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 13000/13500 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ 500/1000 روپیہ من بہتر ہے آج۔ جبکہ گولی دھنیا 17000 سے 17500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Oct 03 2022 12:02:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی 11800 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ ملتان منڈی میں 12700 جیسے حالات ہیں۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ عموماً برسیم کی ریٹیل کی گاہکی شام کے اوقات میں ہی نکلتی ہے۔ .
Oct 03 2022 11:58:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 3500 بوری کی آمد تھی 25000 سے 28000 تک کام ہوے ہیں۔ لونگی کوالٹی 31900 تک کام ہوے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں پرانی کولڈ اسٹوریج والی 21500 سے 22500 جیسے حالات ہیں بعض لوگ 23000 بھی بولتے ہیں۔ گزشتہ روز ایک ماہ ٹائم پر 23800 تک بھی کام ہو گئے تھے۔ مارکیٹ انتہائی مضبوط نظر آرہی ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔ .
Oct 03 2022 11:49:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 8125 بھلوال 8150 جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائیڈ کسان شوگر ملز 8175 کمالیہ 8075 پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں حمزہ شوگر ملز 7965 جے ڈی ڈبلیو 7950 اتحاد 7960 جیسے حالات ہیں جبکہ اپر سندھ میں اے کے ٹی ڈھرکی گھوٹکی وغیرہ 7940 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں 8030 سے 8070 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ جن ٹریڈرز نے ستمبر کے سودے سر پر بیچے ہوے ہیں ان کی کوورنگ بھی ہو رہی ہے۔ اور ریٹیل میں گاہکی بھی اچھی ہے۔ .
Oct 03 2022 11:39:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سدا بہار اوکاڑہ منڈی میں 4000 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ آمد دو ڈھائی ٹرک کی تھی۔ دوسری جانب پرانی جوار جو 2/3% ڈنک والا مال ہے 3200/3300 جیسے حالات ہیں۔ جو زیادہ ڈنک والا مال وہ 2600/2700 جیسے حالات ہیں۔ پرانا مال انویسٹرز سنبھال گئے ہیں سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے .
Oct 03 2022 11:30:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں باریک تل 11200/300 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج لوکل دھلائی والے گاہک ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے۔ امید ہے کہ 15 اکتوبر کے بعد لوکل ڈیمانڈ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ .
Oct 03 2022 11:06:04 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن پر دو تین ٹرک کی آمد ہے۔ نیا باجرہ لائن پر 2400 تک لوکل دوکاندار خریداری کر رہے ہیں۔ پرانا باجرہ 2500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ تھل کی منڈیوں میں 6150 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ شکر گڑھ نارووال لائن پر بھی دو تین ٹرک کی آمد تھی 2400 تک کام ہوے ہیں۔ .
Oct 03 2022 10:57:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی جہاز والا مال 173 جبکہ کنٹینر والا مال 176/77 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ نپر مسور 188/90 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کرمسن پرچون کوالٹی 190 جیسے حالات ہیں مارکیٹ کمزور نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ستمبر کے کرمسن مسور کے 1213 کنٹینر جبکہ نپر اور نگٹ مسور کے 421 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے۔ تقریباً 1634 کنٹینر ٹوٹل مال آیا ہے ستمبر کے مہینے میں۔ تقریباً 4 لاکھ بوری بنتی ہے سپلائی زیادہ ہو گئی ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ ٹوٹ رہی ہے روزانہ۔ فل الحال مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott