Lentils | مسور ثابت
Nov 20 2024
Oct 03 2022 15:51:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ پرانی کولڈ اسٹوریج والے مال 22000/23000 جیسے حالات ہیں۔ نئی 24000/26000 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ کراچی نئی ہائبرڈ کا 650 سے 700 روپیہ کلو کا لیول ہے۔ جبکہ لونگی کوالٹی 800 جیسے حالات ہیں۔ .
Oct 03 2022 15:47:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 11800/12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ باریک تل 11200 جیسے حالات ہیں۔ رکا ہوا ہے .
Oct 03 2022 15:45:49 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 80% سفید 10700 جیسے حالات ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 11200 جیسے حالات ہیں رکا ہوا ہے۔ بیچ بھی اتنی زیادہ نہیں ہے .
Oct 03 2022 15:43:47 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2500 روپیہ من تھل لائن 6150/6200 پہ رکا ہوا ہے ملا جلا رجحان ہے۔ .
Oct 03 2022 15:36:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی شام کے اوقات میں 11800 جبکہ ملتان 12500/600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پورٹ پر 91 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے۔ مارکیٹ فل الحال خاموش نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جن لوگوں نے اکتوبر کے سودے خریدے تھے۔ آج ایمپورٹرز نے ان سب کو کال دی ہے کہ پیمنٹ کر کے مال اٹھا لیں۔ اب جن کے پاس پیمنٹ کا انتظام نہیں ہے ان کے سودے سیٹلمنٹ ہوں گے۔ اس لئے مارکیٹ تھوڑی بہت دباؤ میں آ سکتی ہے۔ .
Oct 03 2022 15:33:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 25/30 کمزور ہوگئی تھی اور 7940 تک کام ہوے تاہم اس وقت دوبارہ مارکیٹ گرم ہوئی ہے اور 7965/70 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جن لوگوں نے ستمبر کے سودے سروں پر فروخت کئے ہوے تھے ابھی تک پھنسے ہوئے ہیں کوور نہیں کر پا رہے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ مضبوط ہے۔ دوسری جانب ریٹیل میں گاہکی بھی اچھی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب ی ملیں ابھی سیلنگ کے موڈ میں نہیں ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Oct 03 2022 15:26:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 126 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ملا جلا رجحان ہے۔ پورٹ پر گزشتہ دنوں 125/50 کنٹینر کی آمد تھی۔ آدھے پورٹ سے اٹھ گئے ہیں جبکہ آدھے باقی ہیں۔ مال بھی اتنا زیادہ نہیں ہے۔ اگر بھرپور ڈیمانڈ نکلی تو مارکیٹ بہتر بھی ہو سکتی ہے۔ بکنگ 460 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 114 تک پڑے گی۔ رشیہ سے فل الحال بکنگ نہیں ہورہی ہے کیونکہ کینیڈا سے پورا جہاز بک ہوا ہے۔ ایک آدھ دن تک جہاز کی آمد کی تاریخ پتا چل جائے گی۔ .
Oct 03 2022 15:23:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 50 روپیہ من مزید مندہ ہوا ہے اور 9250 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ ٹھنڈی نظر آرہی ہے۔ بکنگ 990 ڈالر ہے۔ شام کے اوقات میں انٹر بنک میں ڈالر کی کلوزنگ 227.60 تک ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج بنک والے کھل کر ڈالر فراہم کرنا شروع ہو گئے ہیں پہلے ایک ایمپورٹر کوایک دن میں لاکھ ڈالر کی سپلائی ملتی تھی۔ تاہم آج بنک والے ایمپورٹرز کو جتنے ڈالر چاہئیں اتنے ڈالر مہیا کر رہے ہیں۔ ڈالر فل الحال کمزور نظر آرہا ہے۔ .
Oct 03 2022 15:20:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد نئی 100 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 7000 کا گاہک ہے۔ پرانی مونگ 7200 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ گاہکی بھرپور نظر آرہی ہے۔ بیچ نہ ہونے کے برابر ہے تیزی کا رجحان ہے .
Oct 03 2022 15:07:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کینیڈین کرمسن ورائٹی جہاز والا مال 4/5 روپیہ کلو کی بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 177 کا خریدار ہے۔ جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 180/81 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نپر مسور بھی 190/91 جیسے حالات ہیں۔ کرمسن مسور 190/92 کا گاہک ہے وی آئی پی کوالٹی کا۔ آج ریٹیل میں ڈیمانڈ اچھی ہوئی ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی بہتر ہوئی ہے۔ لمبی چوڑی بہتری کے امکانات نہیں ہیں کیونکہ پورٹ پر مال ہیں البتہ نپر مسور صرف فالکن بریج کے پاس ہے اور وہ اپنے حساب سے ہی سیلنگ کرتا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott