Lentils | مسور ثابت
Nov 20 2024
Oct 06 2022 15:28:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن 1 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 5900 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں۔ لالہ موسیٰ لائن 2400/50 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ شکر گڑھ نارووال لائن بھی 2400/50 جیسے حالات ہیں مارکیٹ خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیڈ ملوں نے بھی مزید 50 روپیہ من ریٹ گرا دیا ہے اور دوسری جانب یہ بھی سننے میں آ رہا ہے کہ فیڈ ملیں پیمنٹ بہت ڈھیلی دے رہی ہیں۔ جسکی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 15/20 اکتوبر کے بعد لالہ موسیٰ لائن پر آمد بھرپور شروع ہو جاے گی۔ جبکہ اگلے ہفتے سے شکر گڑھ نارووال لائن پر بھی آمد کا زور پڑنا شروع ہو جاے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق تھل لائن پر اکتوبر کے آخری ہفتے سے آمد شروع ہو جاے گی۔ ماہرین کے مطابق اکتوبر کے آخری ہفتے اور نومبر کے پہلے دوسرے ہفتے میں آمد کا بھرپور زور ہو گا۔ .
Oct 06 2022 15:09:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں حاضر لوڈنگ 1 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 128 تک کام ہوے ہیں۔ کراچی کے گوداموں میں مال نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کراچی میں مال نہیں ہیں اگر ڈیمانڈ بہتر ہوئی تو مارکیٹ اگلے ہفتے مزید تیز ہو سکتی۔ .
Oct 06 2022 15:02:52 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 50 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 6900 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پرانی مونگ کا 7100 کا خریدار ہے لیکن بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 50 دن پیمنٹ پر 7450/7500 جیسے حالات ہیں لیکن بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ .
Oct 06 2022 14:59:49 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مندہ ہوا ہے اور 9000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ 985 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 9440 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا سٹہ باز مارکیٹ کو دبا رہے ہیں۔ کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر کمزور ہے۔ دوسری جانب بکنگ بھی تھوڑی کمزور ہے۔ .
Oct 06 2022 12:37:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 9400/9500 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Oct 06 2022 12:33:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی 12000/12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا 17000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Oct 06 2022 12:24:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 126.5/127 روپیہ کلو پہ رکی ہوئی ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 222 پیسے کا ہو گیا ہے۔ ڈالر کے مندہ ہونے کی وجہ سے ملرز ڈر ڈر کے خریداری کر رہے ہیں۔ دوسری جانب کراچی کے گوداموں میں مال بھی نہیں ہے۔ بکنگ 460 ڈالر ہے .
Oct 06 2022 12:19:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی جہاز والا مال پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 173 روپیہ کلو۔ جبکہ اچھی کوالٹی 185 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور بھی 3 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 185 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے بکنگ 15/20 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 705 جیسے حالات بن گئے ہیں کینیڈین کرمسن کی بکنگ 735 ڈالر ہے۔ آسٹریلیا مسور کراچی آکر تقریباً 169 جبکہ کینیڈین مسور 176 تک پڑتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر کے 222 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Oct 06 2022 11:58:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی 200/300 روپیہ من کمزور اوپن ہوا ہے اور 11300/500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ملتان منڈی میں 11800/12000 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ فل الحال سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جن لوگوں نے اکتوبر کے سودے سیلر آپشن خریدے ہوے ہیں ان کے پاس پیمنٹ کا بندوست نہیں ہے جس کی وجہ سے ان کے سودے مارکیٹ میں نیلام ہونے کے لئے ا جاتے ہیں اور مارکیٹ ڈھیلی ہو جاتی ہے۔ .
Oct 06 2022 11:43:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی آج پھر 100 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور 9100 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ 985/90 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں انٹر بنک میں ڈالر بھی 222 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott