Sugar | چینی
Jan 04 2025
Oct 06 2022 15:02:52 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 50 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 6900 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پرانی مونگ کا 7100 کا خریدار ہے لیکن بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 50 دن پیمنٹ پر 7450/7500 جیسے حالات ہیں لیکن بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ .
Oct 06 2022 14:59:49 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مندہ ہوا ہے اور 9000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ 985 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 9440 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا سٹہ باز مارکیٹ کو دبا رہے ہیں۔ کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر کمزور ہے۔ دوسری جانب بکنگ بھی تھوڑی کمزور ہے۔ .
Oct 06 2022 12:37:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 9400/9500 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Oct 06 2022 12:33:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی 12000/12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا 17000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Oct 06 2022 12:24:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 126.5/127 روپیہ کلو پہ رکی ہوئی ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 222 پیسے کا ہو گیا ہے۔ ڈالر کے مندہ ہونے کی وجہ سے ملرز ڈر ڈر کے خریداری کر رہے ہیں۔ دوسری جانب کراچی کے گوداموں میں مال بھی نہیں ہے۔ بکنگ 460 ڈالر ہے .
Oct 06 2022 12:19:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی جہاز والا مال پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 173 روپیہ کلو۔ جبکہ اچھی کوالٹی 185 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور بھی 3 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 185 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے بکنگ 15/20 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 705 جیسے حالات بن گئے ہیں کینیڈین کرمسن کی بکنگ 735 ڈالر ہے۔ آسٹریلیا مسور کراچی آکر تقریباً 169 جبکہ کینیڈین مسور 176 تک پڑتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر کے 222 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Oct 06 2022 11:58:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی 200/300 روپیہ من کمزور اوپن ہوا ہے اور 11300/500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ملتان منڈی میں 11800/12000 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ فل الحال سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جن لوگوں نے اکتوبر کے سودے سیلر آپشن خریدے ہوے ہیں ان کے پاس پیمنٹ کا بندوست نہیں ہے جس کی وجہ سے ان کے سودے مارکیٹ میں نیلام ہونے کے لئے ا جاتے ہیں اور مارکیٹ ڈھیلی ہو جاتی ہے۔ .
Oct 06 2022 11:43:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی آج پھر 100 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور 9100 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ 985/90 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں انٹر بنک میں ڈالر بھی 222 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Oct 06 2022 11:37:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 8175 بھلوال 8200 جیسے حالات ہیں۔ پاپولر شوگر ملز کے 8175 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جھنگ زون میں سفینہ شوگر ملز کے بھی 8175 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائیڈ کسان شوگر ملز 8200 کمالیہ 8125 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب جے ڈی ڈبلیو 7990 اتحاد 8000 جیسے حالات ہیں جبکہ اپر سندھ میں اے کے ٹی 7980 ڈھرکی 7980 گھوٹکی 7985 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں النور 8040 العباس 8050 مہران 8110 فاران 8120 آبادگار 8130 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ تاہم مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہی ہیں۔ .
Oct 06 2022 11:20:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ کنری منڈی میں 2500 بوری کی آمد تھی 25000 سے 30000 تک بولی ہوئی ہے۔ لونگی کوالٹی 33100 تک بولی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق لونگی کوالٹی بلوچستان کے علاقے وڈ میں شان مصالحہ جات والے بھی مال خرید رہے ہیں جبکہ ایکسپوٹرز بھی مال خرید رہے ہیں۔ تقریباً 30 کنٹینر کے لگ بھگ لونگی کوالٹی ایکسپورٹ ہو چکی ہے۔ زیادہ تر دبئی ایکسپورٹ ہوئ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں پرانی کولڈ اسٹور والی گزشتہ روز 22900 روپیہ من تک کام ہوے تھے۔ بیچ نہ ہونے کے برابر ہے 23000/24000 جیسے حالات سمجھنے چاہیں۔ نئی ہائبرڈ 25000/26000 جیسے حالات ہیں پیسائ کوالٹی کے۔ نئی مرچ میں خریدار اتنا زیادہ دلچسپی نہیں لیتا تاہم پرانی مرچ کا بھرپور گاہک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سن 2020 والے کولڈ اسٹور والے مال 18000/20000 روپیہ من تک فروخت ہو رہے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott