Mung Beans | مونگ ثابت
Dec 11 2024
Oct 23 2023 05:47:56 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں پورٹ کے مال 14600 جبکہ گودام کے مال 14900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے جبکہ بیچ کم ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ماش ثابت ایس کیو 15300 جبکہ چمن ماش فیصل آباد منڈی میں 15850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ 15 ڈالر مزید تیز ہوئ ہے اور 1230 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 14893.2 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ لوکل میں مال بھی کم ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ بکنگ میں بھی تیزی نظر آ رہی ہے۔ برما کی لوکل مارکیٹ بھی تیز ہے انڈیا کی کراپ کمزور ہونے کی وجہ سے۔ .
Oct 23 2023 05:25:30 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں مارکیٹ 800 روپیہ کوئنٹل گرم ہوئ ہے اور 17800 تک بھاؤ بن گئے ہیں 70/30 کوالٹی کے۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 17000 تک بھاؤ ہے 93.310 کلو کا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال سٹے بازوں کے جزبات گرم ہیں انٹرنیشنل مارکیٹ انڈیا تیز ہونے کی وجہ سے۔ انڈیا پچھلے 4/5 دن میں 400 روپیہ کوئنٹل کی تیزی دیکھنے میں آئ ہے اور 5990 روپیہ کوئنٹل تک مارکیٹ ہو گئ ہے انڈین کرنسی میں۔ .
Oct 23 2023 05:23:23 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ مزید کمزور ہے۔ جوہر آباد بھلوال 12800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سلاںوالی پاپولر بابا سفینہ وغیرہ 12700 تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ بھی 12650 تک بھاؤ ہے۔ جنوبی پنجاب میں مارکیٹ کمزور ہے۔ جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 12325 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہے۔ حمزہ آر وائ کے 12350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہے۔ مارکیٹ 200/300 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئ ہے۔ اپر سندھ میں ڈھرکی گھوٹکی ایس جی ایم وغیرہ 11850 تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں کل 12150 تک کام ہوئے تھے۔ تاہم ابھی النور شاہ مراد 12050 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ مہران فاران آباد گار وغیرہ 12100 تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اکتوبر بھی کافی مہنگے سودے لوگوں نے لیے ہوئے ہیں۔ 25 تاریخ کے بھی سٹے کے سودے ہوئے ہوئے ہیں۔ فل حال حاضر میں خریداری کمزور ہے۔ .
Oct 23 2023 04:57:17 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 4000 بوری کی آمدن تھی۔ مال ہلکی کوالٹی ہیں۔ ہلکی کوالٹی مال 15000 سے 16300 تک کام ہوئے ہیں جبکہ کھرے مال کے 17000 تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 15000/16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جیسی کوالٹی ویسا بھاؤ۔ اچھے کھرے مالوں کی بیچ کم ہے۔ .
Oct 23 2023 04:46:12 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو بہتر ہے اور 106 روپیہ کلو تک بھاؤ ہے۔ بکنگ 355 ڈالر فی ٹن بھاؤ ہے جو کراچی پورٹ پر 108.45 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ پڑتے سے نیچے بھاؤ ہے مال زیادہ ہونے کی وجہ سے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع ہے مطابق کینیڈا والا جو جہاز آیا تھا اس کا مال پڑا ہے پورٹ پر 20 ہزار ٹن کا۔ اس کے علاوہ 200/250 کنٹینر مال اندازاً ہو گا کراچی میں۔ نیچے ڈیمانڈ ہے مال تھوڑے تھوڑے کر کے ِبک رہے ہیں۔ .
Oct 23 2023 04:42:11 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 8000/8100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 7800/7900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی سست تھی۔ .
Oct 23 2023 04:38:52 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 152 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ 5 نومبر پیمنٹ پر 153.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی 550 ڈالر فی ٹن ہے جو کراچی پورٹ پر 166.49 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 279 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Oct 21 2023 10:27:28 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17500 سے 17700 تک بھاؤ ہیں۔ کوالٹی کے حساب سے بھاؤ ہیں۔ کھرے مالوں کا گاہک بن جاتا ہے۔ .
Oct 21 2023 10:25:16 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ سفید کوالٹی مال 215/220 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سفید مالوں کا گاہک نہیں ہے۔ ابالنے کے بعد سفید مالوں کا چھلکا اتر جاتا ہے۔ اس وجہ سے گاہک سفید مال نہیں خریدتا۔ جبکہ گولڈن مال 1/2% دال والے 235 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گولڈن مال وی آئ پی سارٹیکس کوالٹی 240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ اسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 270/275 روپیہ کلو جیسے بھاؤ ہیں۔ یوکرین 8 ایم ایم 280 تک کام ہو رہے ہیں۔ ترکی 7 ایم ایم 280/285 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 325/330 روپیہ کلو تک کام ہوئے تھے۔ تاہم ابھی ترکی مال ختم ہیں مارکیٹ میں۔کینیڈا 8/9 320/325 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 325/330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 375/380 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ ترکی 9 ایم ایم 400/405 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مالوں کے رامبا برانڈ 485 روپیہ کلو ریٹ تک کام ہوئے تھے۔ کلپر 475 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ موٹے چنوں کی مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Oct 21 2023 10:18:36 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 225/226 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے ریٹیل میں تھوڑے تھوڑے کام ہو رہے ہیں۔ .
Dec 11 2024
Dec 11 2024
Dec 11 2024
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott