Sugar | چینی
Jan 07 2025
Oct 08 2024 14:05:22 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100/150 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 13200/13250 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 13700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 1120 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہے جو کراچی پورٹ پر 13824 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ .
Oct 08 2024 14:01:03 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سرگودھا زون جوہر آباد 12725 بھلوال 12625 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سلانوالی 12600 پاپولر 12600 رمضان العریبیہ سفینہ بابا 12575 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 12650 کمالیہ 12450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب جے ڈی ڈبلیو 12060 یونائٹڈ 12050 ڈھرکی 12060 گھوٹکی 12060 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ 12225 آر وائی کے 12250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی اور حمزہ میں فرق کافی ہو گیا ہے۔ جے ڈی شوگر ملز وارہ کر رہی ہے اس لیے گاہکی اچھی ہے جے ڈی میں اور بازار تھوڑا بہتر ہوا ہے۔ دوسری جانب جنوری کے سودے پہلے 11000 تک بھاؤ تھے ابھی 11325 تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ اسی وجہ سے تھوڑی حاضر میں بھی بہتری آئ ہے۔ زیریں سندھ میں النور شاہمراد 12100 مہران فاران آباد گار شاہمراد مٹیاری 12150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Oct 08 2024 13:28:34 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 16700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی تھرپارکر کوالٹی 17000 تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ تاہم انڈیا مارکیٹ ہفتہ پہلے تیز ہو کر 5700 تک چلی گئ تھی جبکہ ابھی 5450 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس سال 2024 میں انڈیا کی گوار گم کی ایکسپورٹ 148600 ٹن ہے جو کہ پچھلے سال 2023 میں 52070 ٹن تک تھی۔جو کہ پچھلے سال کی نسبت 185٪ زیادہ دیکھنے میں آئ ہے۔ اس سال سب سے زیادہ گوار گم کی خریداری یو ایس اور رشیا نے کی ہے جو کہ مجموعی میں سے 83٪ تک خریداری بنتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق گوار گم کا سب سے زیادہ اور بڑا استعمال آئل رگنگ میں اور جنگی مواد میں استعمال ہوتا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے ایران کی آئل فیلڈز پر بھی حملہ کیا ہے۔ اسی وجہ سے پچھلے ہفتے کروڈ آئل کی قیمت 66 ڈالر سے بڑھ کر 75 ڈالر ہو گئ ہے۔ اور کروڈ آئل کی قیمتیں جیسے جیسے تیز ہوتی ہیں گوار گم کی قیمتیں بھی اسی حساب سے تیز ہوتی ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیزی کا ماحول بنتا جا رہا ہے۔ .
Oct 08 2024 13:12:39 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 2850/2900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ٹوبہ گوجرہ میں 2900/3000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آمدن ابھی کم ہے۔ تھل لائن مارکیٹ 7200/7300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Oct 08 2024 13:04:06 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت نئے ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18000/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کنری منڈی میں آمدن زیادہ تھی اور 8000 بوری کی آمدن تھی۔ آج اچھے خشک مال کافی آئے ہیں۔ ہائبرڈ نمبر 1 کوالٹی مالوں کے 20200 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ 2 نمبر کوالٹی نمی والے مالوں کے 18000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں بلکل فریش نمی والے مال 17000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ کھوکھا کوالٹی 13000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ دیسی لونگی نمبر 1 کوالٹی مالوں کے 24000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ 1.5/2 کوذلٹی مالوں کے 22800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال اچھی کوالٹی خشک مالوں کا گاہک بن جاتا ہے۔ .
Oct 08 2024 12:55:41 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مارکیٹ انتہای گرم ہو گئ ہے۔ ہر دن کا الگ ریٹ بنتا جا رہا ہے۔ آج ملتان منڈی میں 28000/28300 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ اچھی گاہکی ہے۔ مارکیٹ گرم ہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بکنگ میں مال مل نہیں رہے ہیں جس کی وجہ سے لوکل میں کام انتہای گرم ہو گیا ہے۔ 6 کو جو جہاز نکلا ہے اس میں 15/20 کنٹینر کی آواز ہے۔ اور آگے 16 تاریخ والے جہاز میں مال مل نہیں رہا ہے .
Oct 08 2024 12:25:02 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ سی ایچ کے ایم کوالٹی ایڈوانس پیمنٹ پر 298 روپیہ کلو تک بھاؤ ہی۔ تنزانیہ کے مال کے 290/91 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل 12700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ نومبر دسمبر شپمنٹ 800 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو 246.86 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Oct 08 2024 12:24:16 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100/200 روپیہ مزید تیز ہوئی ہے اور 10100/10200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آمدن کم ہونے کی وجہ سے مارکیٹ تیز ہے۔ حیدر آباد مارکیٹ بھی تیز ہے اور 10400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کینیا اور برازیل مونگ 11000 جبکہ ارجنٹینا 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں مال اکا دکا ہیں ارجنٹینا کے ۔ کابلی مونگ 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ .
Oct 07 2024 18:32:48 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی حاضر مارکیٹ کے 25300/500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ 60 دن پیمنٹ پر 27500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Oct 07 2024 18:13:08 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا مشین کلین 235/240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ ریگولر کوالٹی مال 228/230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ ریگولر کوالٹی 690 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ایرانی چنا فیصل آباد منڈی میں 12500/13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم سفید کوالٹی مال 240 تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مال 255/260 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 305/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 435/40 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیرکا سے بکنگ 1410/20 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott