Sugar | چینی
Dec 30 2024
Aug 31 2024 15:28:42 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 2000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 28000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 28500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ تو کمزور ہوئ ہے 1700 ڈالر ریٹ رہ گیا ہے لیکن لوکل بازار تیز ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا سے اکا دکا گھروں کے اچھے مال آئے ہیں باقی پرانے مال ہیں مارکیٹ میں وہ بک نہیںرہے ہیں۔ ہلکی کوالٹی ہے مال میں کالا پن ہے اور کڑواہٹ ہے مالوں میں جس وجہ سے گاہک خریدتا نہیں ہے۔ تاہم بکنگ ریٹ کافی گرا ہے امپورٹرز مال بک کروا رہے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ نرم ہی نظر آ رہی ہے۔ فل حال لوکل میں ریٹ تیز ہے احتیاط سے کام کرنا چاہیے۔ .
Aug 31 2024 15:27:56 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں گودام کے مال 13300 جبکہ پورٹ کے مال 13200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 1115 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 13800 سے اوپر کا پڑتا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں بہتری کے امکانات ہیں۔ .
Aug 31 2024 15:00:26 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 9500 سے 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں اچھے مالوں کے گاہک ہیں۔ زمینداروں نے بیچ تھوڑی کم کی ہے ریٹ کافی ٹوٹ گئے ہیں۔ ان ریٹوں میں ایکسپورٹرز گاہک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق سال 2023/2024 میں پاکستان نے سب سے زیادہ تل ایکسپورٹ چائنہ کو ہی کیے ہیں۔ 76٪ چائنہ، 7٪ ایران، 5٪ یورپین ممالک، 4٪ مڈل ایسٹ، جبکہ 3٪ میں باقیہ ممالک ہیں۔ اس بار پاکستان کی ریکارڈ فصل ہے۔ 4 لاکھ ٹن کے قریب کراپ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق چائنہ میں اس سال لوکل بیجای 280000 ہیکٹئر پر ہوئ ہے جو کہ پچھلے سال کی نسبت 27٪ زیادہ ہے۔ پچھلے سال 2023 میں 220600 ہیکٹیر پر بیجای تھی۔ پچھلے سال کراپ 453400 میٹرک ٹن تھی جبکہ اس سال بھی 450000 لاکھ ٹن کی کراپ متوقع ہے۔ کراپ کے شروع میں ہیٹ ویو کی وجہ سے ییلڈ متاثر ہے۔ چائنہ کی 80٪ فصل چار صوبوں پر مشتمل ہے جس میں ہینن ، ہوبائ، جیانجگزی اور اہنوئ شامل ہیں۔ ہینن صوبے کی سالانہ پیداوار 190000 ٹن تک ہے جبکہ ہوبائ صوبے کی سالانہ تل کی پیداوار 130000 ٹن تک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس سال جنوری سے مئ تک چائنہ نے 554700 ٹن تل امپورٹ کیا ہے۔ جو کہ پچھلے سال کی نسبت 37٪ زیادہ ہے اس دورانیے میں۔ جس میں سب سے زیادہ افریکن ممالک شامل ہیں۔ سب سے زیادہ نگر 43.96٪ ،ٹوگو 15.82٪، ایتھوپیا 12.28٪، سوڈان 12.08٪ کی تل کی ایکسپورٹ ہے۔ 2024 جنوری سے مئ تک چائنہ کی تل کی ایکسپورٹ 10700 ٹن رہی ہے جس میں ساؤتھ کوریا جاپان اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ اس وقت چائنہ کے ہونگڈاو پورٹ پر 193000 تل موجود ہے جبکہ پچھلے سال اسی دورانیے میں 150000 ٹن تل تھا۔ ریگولر روٹین کے لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو 50000 ٹن چائنہ تل مزید امپورٹ کرتا 2024 کے دوسرے حصے میں لیکن چونکہ ریٹوں میں بہت فرق بن گیا ہے۔ اس لیے ماہرین کا خیال ہے۔ چائنہ زیادہ سے زیادہ تل خریدے گا۔ چائنہ کو امپورٹ میں بہت فائدہ ہے اور چائنہ کے لوکل سٹاکسٹ بھی امپورٹ میں جانا شروع ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق چائنہ تل کے ڈومیسٹک ریٹوں میں بھی کافی گراوٹ دیکھنے میں آئ ہے۔ سال 2024 کے پہلے حصے میں چائنہ تل کے لوکل ریٹ 15000/16000 یوآن پر ٹن تک تھے جو کہ 13000 یوان تک ہیں۔ یہ ریٹ ڈالر میں 1832 ڈالر ریٹ بنتا ہے۔ چائنہ لوکل مارکیٹ کے سپورٹنگ ریٹ 10000 یوان تک ہیں وہ بھی 1400 ڈالر ریٹ بنتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پاکستان کی کراپ کی کوالٹی خراب ہو گئ ہے لیکن پھر بھی پوری دنیا کو اس وقت پاکستان سے بہت اچھا وارہ ہے۔ باریک تل کی بھی ایکسپورٹ میں بہت اچھی گاہکی ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 31 2024 13:50:50 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سرگودھا زون جوہر آباد 13350 بھلوال 13300 سلانوالی 13250 پاپولر 13250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سفینہ 13250 بابا 13250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سنٹرل پنجاب میں بھی ملوں نے پول کیا ہے 13500 کے ریٹ کا لیکن جس ریٹ میں پول کیا ہے بازار میں 150 کم میں مال مل جاتے ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 13125 سویرہ 13225 کسان 13225 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 12900 یونائٹڈ شوگر ملز روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اتحاد 12915 ڈھرکی گھوٹکی 12920 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ یونائٹڈ ان پیڈ 12780 اے کے ٹی ان پیڈ 12740 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ 12955 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل اگست فکس 12880/90 ستمبر فکس 12580 روپیہ کوئنٹل روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں النور شاہمراد 13100 فاران مہران آبادگار ساہنگھڑ مٹیاری 13150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے مندے والے سال میں ملیں پول کرتی ہیں کہ کم ریٹ میں نہیں بیچنا لیکن پول کامیاب نہیں ہوتا۔ .
Aug 31 2024 12:59:36 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3050/3100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ باجرہ تھل لائن 7500/7600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 31 2024 12:58:40 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مزید مارکیٹ تیز ہے اور 18500/19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تین ماہ ٹائم پر 20000 جبکہ 4 ماہ ٹائم پر 21000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق سندھ میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے نقصان تو ہوا ہے۔ ابھی آگے مزید بارشیں بھی ہیں۔ بارشیں جب رکیں گی پھر صحیح اندازہ ہو پائے گا کہ کتنا نقصان ہوا ہے۔ فل حال مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ کولڈ سٹور مالوں کی بیچ کھل کر نہیں ہے۔ .
Aug 31 2024 12:41:06 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 15400/500 روپیہ کوںٔنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی بھی 15200 روپیہ تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 31 2024 12:40:05 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ سی ایچ کے ایم کوالٹی سوموار پیمنٹ پر 298 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 12900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ گاہکی نہیں ہے۔ .
Aug 31 2024 12:33:55 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 9500/9600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال موسم صاف ہوا ہے آمدن کا دباؤ بن سکتا ہے۔ حیدرآباد میں 9600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کینیا مونگ کے 9700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ برازیل بی گریڈ 9000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ کینیا مونگ 760 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 9415 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آگے ستمبر میں پورٹ پر بھی مال لگیں گے۔ فل حال مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 30 2024 16:18:33 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہے اور جہاز والے مال 120 روپیہ کلو حاضر گودام 123 جبکہ کھلا مال 124 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جہاز دو تین دن لیٹ ہے 4/5 ستمبر کو پورٹ پر لگے گا۔ تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott