Sugar | چینی
Jan 09 2025
Aug 04 2022 16:23:47 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 2900/3000 مارکیٹ رکی ہوئی ہےہائبرڈ جوار ملتان گنگا اور لائن وغیرہ 15 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 180 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پرولائن 225 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے ۔۔سدا بہار جوار اوکاڑہ 2450/2500 پہ رکی ہوئی ہے .
Aug 04 2022 16:21:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن پر 2225 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ لالہ موسیٰ لائن کا باجرہ ڈس کلر ہے۔ اس لئے خریدار توجہ نہیں دینا۔ تھل لائن پر 100 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوا ہے اور 5750 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر مندہ ہوا ہے جس سے ایکسپوٹرز فل الحال رک گئے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ نیچے آئ ہے۔ .
Aug 04 2022 16:15:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو 10850 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ بکنگ 1170 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 11450 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔ .
Aug 04 2022 16:01:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی حاضر لوڈنگ 240/42 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جہاز کا مال نپر کوالٹی ایڈوانس پیمنٹ پر 224 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ کمزور نظر آرہی ہے۔ آسٹریلیا سے بکنگ کاریٹ ٹوٹا ہے 770 ڈالر ہے جبکہ کرمسن مسور کینیڈا سے 800 ڈالر جیسے حالات ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر 226.5 تک کلوز ہوا ہے۔ .
Aug 04 2022 16:00:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی دوپہر کو 1.50 روپیہ کلو مندہ ہو گئ تھی اور 110 تک کام ہوے ہیں تاہم اس وقت دوبارہ ایک روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 111 کا خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ 465 ڈالر ہے جو کراچی آکر 115 تک پڑتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 226.50 کا ہوگیا ہے۔ ڈالر مندہ ہونے کی وجہ سے پڑتا کم ہو گیا ہے۔ دوسری جانب بکنگ بھی تھوڑی کمزور نظر آرہی ہے کیونکہ لوڈڈ کارگو بھی 465 ڈالر میں مل جاتے ہیں۔ .
Aug 04 2022 15:57:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 5900/6000 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ پرافٹ ٹیکنگ ہو رہی ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ سست ہے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ کیونکہ اس وقت تک 50% سے زائد مونگ ڈیمیج ہو چکی ہے۔ 11 اگست کو دوبارہ بارشوں کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگست کے دوسرے اور تیسرے ہفتے میں بھی بارشوں کے امکانات ہیں۔ اگر مزید بارشیں ہوتیں ہیں تو فصل مزید خراب ہو سکتی ہے۔ .
Aug 04 2022 15:47:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 75/100 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 6975/7000 تک کام ہوے ہیں۔ کراچی جہاز کا مال 162 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تین چار دن بعد جہاز کے مال کی لوڈنگ شروع ہو جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ دال کی بھرپور ڈیمانڈ ہے۔ دوسری جانب کراچی کے ایمپورٹرز نے ڈالر 240 سے 246 تک خریدے ہیں بنک سے اور ڈاکیومنٹ ریٹائر کراے ہیں۔ اس لئے انکا پڑتا مہنگا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے جب جہاز کا مال گوداموں میں چلا جائے گا تو مارکیٹ تیز ہو جائے گی کیونکہ بارشوں کی وجہ سے سبزیاں ختم ہو گئی ہیں اور اگلے تین چار ماہ بھرپور ڈیمانڈ دیکھنے کو ملے گی۔ دوسری جانب آسٹریلیا سے بکنگ نمبر ون کوالٹی کی 635 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 156/57 جا پڑتا ہے۔ اتنی زیادہ رقم لگا کر چار پیسے منافع نہ ملے تو ایمپورٹرز نیا مال بک کرانے میں دلچسپی نہیں لے گا۔ اور اگر ایک ماہ بکنگ نہ ہو تو سپلائی چین میں ٹوٹ سکتی ہے۔ جب سپلائی چین ٹوٹ جائے تب بھی لوکل میں مال شارٹ ہو سکتے ہیں۔ ابھی تو تھوڑی تھوڑی پورٹ پر آمد ہے۔ تو گزارہ ہو رہا ہے لیکن ہمیں اگلے سال نئ فصل آنے تک کالا چنا درکار ہو گا تھل میں اتنا زیادہ مال نہیں ہے کہ 9 ماہ کی خوراک کو پورا کر سکے۔ اس لئے نئی فصل آنے تک ہر ماہ ہی ایمپورٹ کی ضرورت ہو گی۔ .
Aug 04 2022 12:40:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 2900/3000 مارکیٹ رکی ہوئی ہےہائبرڈ جوار ملتان گنگا اور لائن وغیرہ 15 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 180 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پرولائن 225 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے ۔۔سدا بہار جوار اوکاڑہ 2450/2500 پہ رکی ہوئی ہے .
Aug 04 2022 12:35:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ شیخو پورہ میں برسیم 12000/13000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مشین کلین 14000/15000 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کراچی برسیم نیا 12500 جبکہ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 13000 جیسے حالات ہیں۔ پرانا برسیم کراچی 11000 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بکنگ 25 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 1200 جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 04 2022 12:32:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ گوجرخان کوالٹی 100 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور 3500 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نیچے اچھی گاہکی نکلی ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott