Yellow Peas | ییلو پیس
Dec 18 2024
Aug 13 2022 12:27:22 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 36000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں گاہک خاموش ہے۔ فل حال مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب بکنگ میں بھی کریکشن ہوئ ہے اور 3215 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ لوکل میں مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 13 2022 12:21:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 9600/9700 روپیہ من جیسے حالات ہی جبکہ چھانگا مانگا 9300/9400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہک نہیں ہے مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 13 2022 12:16:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ گوجر خان کوالٹی100 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 3300 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں بیچ ہے گاہک نہیں ہے۔ فل حال مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 13 2022 12:12:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500/1000 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 10000 سے 10500 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال مارکیٹ میں گاہک خاموش ہے۔ آمدن بھی آہستہ آہستہ زیادہ ہوتی جا رہی ہے۔ .
Aug 13 2022 12:05:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی بھاگ ناڑی ہلکے مال 2500/2600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملتان منڈی میں اچھےمال کے2800/2900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہک نہیں ہے۔ سفید جوار گنگا 180/190 جبکہ پرولائن 220/225 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 100/200 بوری آمدن تھی 2800/2900 روپیہ من تک کام ہوئےہیں پرانے مال کے2600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ .
Aug 13 2022 11:59:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 2100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تھل لائن بھی 5600 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ قصور 3 ٹرک کی آمدن تھی 1950 سے 2050 روپیہ من تک بولی ہوئ ہے.۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ .
Aug 13 2022 11:42:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 8100 بھلوال 8175 جیسے حالات ہیں۔ پاپولر 8100 اور المعیز 8050 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جھنگ زون میں سفینہ 8050 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد کسان شوگر ملز 8125 کمالیہ 8025 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 7770 اتحاد 7770 یونائیٹڈ 7770 جیسے حالات ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو اگست کے سودے 7795 جیسے حالات ہیں۔ اپر سندھ میں ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی وغیرہ 7780 جیسے حالات ہیں زیریں سندھ میں 7820 سے 7880 جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Aug 13 2022 11:11:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیڑیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی مارکیٹ 210 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جبکہ کرمسن مسور کے 215 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فل حال نیچے گاہک خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلےدو ہفتوں میں مارکیٹ کافی کمزور ہوئ ہے۔ 40/45 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے۔ پورٹ پر آرائول بھی ہوئ ہیں، ڈالر بھی نیچے آیا ہے اور بکنگ بھی کمزور ہوئ ہے جس کی وجہ سے لوکل مارکیٹ کمزور ہوئ ہے .
Aug 13 2022 10:57:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو 100 روپیہ من مزید نرم ہوئ ہے اور 9900 روپیہ من جیسے حالات ہیں گودام کے مال کے جبکہ پورٹ کے مال کے9850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کےمطابق فل حال مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ نظر آ رہی ہے۔ بکنگ کمزور ہونے کی وجہ سے لوگوں کےجزبات ٹھنڈے ہیں۔ تاہم مارکیٹ میں کافی تگڑی کریکشن آئ ہے۔ نیچے جہاں کہیں گاہکی نکلی مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔ .
Aug 13 2022 10:51:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت 2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 109.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گوداموں میں مال کافی ہلکے ہیں۔ 109.5 اچھے مال کا ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک امپورٹر سےبات چیت کرنےپر انہوں نے بتایا کے کام کافی زیادہ ہوئے ہیں جبکہ مال اتنے زیادہ نہیں ہیں اچھی کوالٹی۔ اب جن لوگوں نےمال لیے ہیں اگر وہ ڈلوری مانگیں تو یا تو سودے سیٹل ہونگے یا پھر ہلکے مال اٹھائیں گے۔ دوسری جانب بکنگ میں 460 ڈالر میں کام ہوئے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں گاہکی سست ہے۔ بکنگ کمزور ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Dec 18 2024
Dec 18 2024
Dec 18 2024
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott