Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Jan 11 2025
Aug 10 2022 15:39:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 6100/6200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ تاہم کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ تھل لائن پر جو منڈیوں میں آمد ہورہی ہے اس میں 50% سے 65 تک بارشی مال ہیں جو بارشوں سے ڈیمیج ہو گئے ہیں۔ اس کے علاؤہ تھل لائن پر 12 اگست کو بھی بارش ہے اور پھر 15 سے 17 اگست کو بھی بارشیں متوقع ہیں۔ جس سے مزید نقصان ہو سکتا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 10 2022 15:30:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 109.5 تک کام ہوے ہیں۔ دس اگست کی پیمنٹ پر کافی سودے فروخت ہوے ہوے تھے۔ آج پیمنٹ کا بندوست نہ ہونے کی وجہ سے سودوں کی سیٹلمنٹ ہوئی ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ 465 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 112 تک پڑتا ہے۔ جبکہ انٹر بنک میں ڈالر 221 جا ہو گیا ہے۔ .
Aug 10 2022 15:23:31 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 6700/50 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ کراچی جہاز کا مال 159 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر مزید کمزور ہوا ہے روپیہ کے مقابلے میں اور 221 جیسے حالات ہیں۔ دوسری جانب پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے ایمپورٹرز نے ستمبر شپمنٹ کا ایک مزید جہاز بک کیا ہے۔ تقریباً 25000 ٹن مال بک ہوا ہے۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 560 ڈالر اور نمبر ون کوالٹی 590 ڈالر میں بک ہوا ہے۔ جو بالترتیب 134 اور 141 تک پڑتا ہے کراچی آکر۔ یہ جہاز غالباً ستمبر میں لوڈ شپ ہو گا آسٹریلیا سے۔ تاہم کل پتا چلے گا کہ اس جہاز میں نمبر دو کوالٹی کتنا ہے اور نمبر ون کوالٹی کتنا ہے۔ تاہم جہاز کی خبر کی وجہ سے آج مارکیٹ کے حوصلے پست تھے۔ اس کے علاؤہ جو مال جون اور جولائی میں کنٹینرز میں لوڈ ہوے ہیں وہ بھی پورٹ پر لگنے باقی ہیں۔ .
Aug 10 2022 13:37:28 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ میں بارش ہے کوئ کام کاج نہیں ہیں۔ باریک سوڈان کوالٹی آخری کام 228/230 روپیہ کلو جیسے حالات تھے۔ برما وی 2 227 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں جبکہ وی 7 240/242 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ برما کابلی پورٹ پر 8 کنٹینر کی آمدن تھی۔ ڈالر انٹر بینک میں 221.5 پیسے تک ہامپورٹ میں۔ ایتھوپیا 6/7/8 ریگولر کوالٹی 235 سے 245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جبکہ اسٹریلیا 6/7/8 255/260 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 8 ایم ایم مارکیٹ 280/285 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 285 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 280 سے 290 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا کابلی 5 کنٹینر کی آمدن تھی۔ انڈیا 9 ایم ایم 305/310 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ انڈیا 12 ایم ایم 360/370 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔جبکہ امیریکا 9 ایم ایم 390 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Aug 10 2022 13:22:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 9600/9700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست پے۔ نیچے گاہک خاموش ہے۔ .
Aug 10 2022 12:57:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی اور بھاگ ناڑی مال کافی ہلکے ہیں اور 2500/2600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملتان منڈی میں اچھے مالوں کے 3000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی نہیں ہے۔ جوار ہائبرڈ گنگا 10/20 روپیہ نرم ہوئ ہے اور 180/190 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ پرولائن 225 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گاہک گنگا مال نہیں لیتے اس لیےگنگا جوار نرم ہوئ ہے گاہک پرولائن مال لیتے ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 2400/2600 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 2600/2700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Aug 10 2022 12:44:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 12000/12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا 16000 سے 16500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ نظر آ رہی ہے۔ نیچے گاہکی بھی کچھ خاص نہیں ہے۔ ڈالر میں کریکشن آئ ہے 221.5 روپیہ تک ہو گیا ہے امپورٹ میں۔ لوکل مارکیٹ میں بھی کریکشن کے امکانات ہیں۔ .
Aug 10 2022 12:28:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 1500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 36000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ ایرانی زیرے کے 38000 سے 40000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کےمطابق مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ نظر آ رہی ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں کمزور ہونے کی وجہ سے انڈین زیرے کا پڑتا 2000/3000 نہچے آیا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ نرم ہوئ ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 221.5 پیسے تک ہے امپورٹ میں۔ .
Aug 10 2022 12:23:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 10800/11000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ 5/6 ٹرک کی آمدن تھی۔مال بارشی ہیں۔ فل حال نیچے گاہک خاموش ہے۔ مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 10 2022 12:15:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم حاضر 12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں کراچی مارکیٹ میں نئے مال کے پرانے مال 11000/11500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 13000 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فل حال نیچے گاہک خاموش ہے۔ شیخوپورہ منڈی میں 12500 جیسے حالات ہیں ریگولر کوالٹی کے۔ جبکہ پلانٹ والے مال کے 14500/15000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott