Sugar | چینی
Jan 15 2025
Jul 06 2022 16:21:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 230 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نپر مسور کے۔ جبکہ کرمسن 235 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ڈالر کے تیز ہونے کی وجہ سے سیلنگ کم ہے۔ حاضر میں انتے زیادہ مال نہیں ہیں اسی وجہ سے جیسے ہی نیچے گاہکی نکلی ہے مارکیٹ بہتر ہو گئ ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 210 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ تاہم انٹرنیشنل مارکیٹ 780 ڈالر پر ہی ہے کرمسن. کی۔ .
Jul 06 2022 16:07:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 9650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ بیچ انتہائ کم ہے مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ڈالر تیز ہوا ہے جس کی وجہ سے کراچی مارکیٹ میں بیچ بند ہو گئ ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 210 روپے تک پہنچ گیا ہے امپورٹ میں۔ .
Jul 06 2022 16:03:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں مارکیٹ رکی ہوئ ہے 5250/5350 روپیہ من جیسے حالات ہی ہیں۔نیچے کام کاج نہیں ہیں۔ .
Jul 06 2022 16:00:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 25/50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے 6725/50 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ دن کے اوقات میں عید کے بعد پیمنٹ پر 6800 تک بھی کام،ہوئے تھے تاہم شام کو دوبارہ گاہک پیچھے ہٹ گیا تھا۔ دوسری جانب ڈالر تیز ہے اور انٹر بینک میں 210 روپے تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jul 06 2022 13:20:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں نیچے گاہکی نہیں ہے باریک 11000 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 06 2022 12:57:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے اور 33000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ ایرانی زیرہ شارٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کسٹم والے مال پکڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے بیوپاری مال کی ذمہ داری نہیں اٹھاتے۔ نیچے ریٹیل میں مصالحہ جات کی ڈیمانڈ بہتر ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے۔ فل حال مارکیٹ میں تیزی کا رجحان بنا ہوا ہے۔ .
Jul 06 2022 12:50:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں 500/1000 روپیہ من تیز ہوا ہے اور ٹکڑا 10000/10500 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ گولی دھنیا 13000 سے 13500 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے لوڈنگ کے مسائل ہیں اور فیصل آباد منڈی میں نیچے مصالحہ جات کی ڈیمانڈ بہتر ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 06 2022 12:44:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ ففٹی ففٹی 10000 جبکہ 70% سفید 10200 80% سفید 10300 جیسے حالات ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 10500 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کے. پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ سست ہے۔ ملا جلا رجحان ہے .
Jul 06 2022 12:38:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں 100 روپیہ م نرم ہوئ ہے اور 2600/2700 روپیہ من جیسے حات ہیں۔ سبی بھاگ ناڑی بھی 2400/2600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ ہائبرڈ جوار ملتان گنگا برانڈ 5/10 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 145 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جبکہ پرولائن 210 پہ رکی ہوئی ہےسدا بہار جوار اوکاڑہ 2700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔مارکیٹ رکی ہوئی ہے .
Jul 06 2022 12:31:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں ہائبرڈ کوالٹی کا 15500 روپیہ من میں گاہک ہے بیچ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو بیچ بھی آتی ہے سٹاکسٹ مال لے جاتے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے. کل مرچی کی کاشت کے علاقوں میں بارش بھی ہوی ہے. ابھی آگے مزید بارشوں کی پیش گوئ ہے۔ شہزادی کوالٹی بھی 12000/12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں 500 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott