Millet | باجرہ
Jan 06 2025
Jul 06 2022 10:38:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 50 روپیہ من مزید بہتر اوپن ہوا ہے اور 66700/6725 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 6500 روپیہ من ملتان 6600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کراچی 161 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں گودام کے اچھے مالوں کے۔ فیلکن کے مال 3/4 روپیہ کلو مزید اوپر ہیں۔ فل حال سیلنگ کم ہے۔ .
Jul 05 2022 16:42:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 7820 میں کام ہو کر دوبارہ 15 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 7835 تک کام ہوے ہیں۔ جولائی کے سودے 7965/70 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے جن لوگوں نے جون کے سودے خریدے تھے انکی ابھی تک پیمنٹ کلیئر نہیں ہو رہی ہے کیونکہ حاضر میں ڈیمانڈ کم ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ عید کے بعد جیسے ہی آئیں گے آگے 14 اور 15 جولائی کے سودے بھی ہیں جو ملوں سے لئے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ملوں کے پاس اسٹاک بہت زیادہ پڑے ہوے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس سال 10 لاکھ ٹن مال ضرورت سے زیادہ بچے گا۔ اور ملرز روزانہ گورنمنٹ آفیشلز سے میٹنگ کر رہے ہیں کہ ایکسپورٹ کی اجازت مل جائے لیکن گورنمنٹ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ جواب موصول نہیں ہو رہا ہے۔ اس لئے مارکیٹ میں جان نہیں پڑ رہی ہے۔ 15 جولائی کے بعد تقریباً نیا سیزن شروع ہونے میں ساڑھے تین ماہ رہ جائیں گے۔ جن ملوں کے مال بنک پلیج ہیں ان کو ہر ماہ 130 روپیہ کوئنٹل سود کی مد میں دینا پڑتا ہے۔ اگر چار ماہ مزید مال رکھیں گے بنکوں میں تو 520 روپیہ کوئنٹل مزید مارک اپ دینا پڑے گا۔ اس لئے ملرز بھی روزانہ سیلنگ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سندھ کے کافی علاقوں میں بارشیں بھی شروع ہو گئی ہیں جو 12/13 جولائی تک جاری رہیں گی۔ امید ہے کہ اچھی بارشوں کی وجہ سے گنے کی فصل پر اچھے اثرات مرتب ہونگے۔ پنجاب میں بھی اچھی بارشیں ہو رہی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق عید کے بعد انتہائی محتاط ہو کر کام کرنا چاہیے کیونکہ حالات سازگار نہیں ہیں۔ بس اتنی خریداری کریں جتنا ایک دن میں مال فارغ کر سکیں۔ کیونکہ سپلائی بہت زیادہ ہے اور اسکی نکاسی کا کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں ہو رہا ہے پاکستان کی ملکی ضروریات سے 10 لاکھ کم و بیش زیادہ سپلائی ہے۔ اور گورنمنٹ کی طرف سے ایکسپورٹ کیلئے کوئی خاطر خواہ پیش رفت نظر نہیں آ رہی ہے اس لئے محتاط انداز سے خریداری کریں۔ .
Jul 05 2022 16:31:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ 15500 تک کام ہوے ہیں نقد میں جبکہ 4 ماہ پیمنٹ پر 17000 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ شام کے اوقات میں سیلنگ کم تھی۔ سندھ میں مرچ کے علاقوں میں بارش شروع ہو گئی ہے۔ .
Jul 05 2022 16:28:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم نیا کراچی 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 11700 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ دوسری جانب بکنگ گزشتہ روز 1170 ڈالر میں تقریباً 50 کنٹینر کے قریب کام ہوا تھا۔ اس وقت مصر کے ایکسپوٹرز سیلنگ نہیں دے رہے ہیں 1200 ڈالر سمجھنا چاہیے لیکن مصر کے بڑے ایکسپوٹرز فل الحال بیچ نہیں رہے .
Jul 05 2022 16:25:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ سوڈان کوالٹی 212/215 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ برما وی 2 216 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ وی 7 225/226 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ رشیا 225/235روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 250 روپیہ کلو کی بیچ ہے گاہک نہیں ہے۔انڈیا 8 ایم ایم 260/263 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 265 کینیڈا 8/9 ایم ایم 268/70 انڈیا 9 ایم ایم 275/278 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ آج بھی پورٹ پر 34 کنٹینر کی آمدن تھی مختلف قسم کے سفید چنوں کپاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آگے پورٹ پر آمدن متوقع ہے۔انڈیا 12 ایم ایم 333/335 روپیہ کلو جبکہ امیریکا 9 ایم ایم 350/360 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Jul 05 2022 16:08:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 108 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ 20 تاریخ کی پیمنٹ پر 109 کا خریدار ہے جبکہ سیلنگ 109.5 تک اتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی کراچی کے ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کراچی کی فیکٹریاں تقریباً بند ہو گئی ہیں لیبر گھروں کو چلے گئے ہیں۔ اب عید الحضیٰ کے بعد ہی لیبر واپس آئے گی۔ حاضر میں کام کاج نہ ہونے کے برابر ہے۔ دوسری جانب بکنگ 480 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر 208.05 پیسے کا ہو گیا ہے۔ .
Jul 05 2022 16:04:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 2600/2800 رکی ہوئی ہےہائبرڈ جوار ملتان 155 سے 208 پہ رکی ہوئی ہےسدا بہار جوار اوکاڑہ 2700 مارکیٹ رکی ہوئی ہے .
Jul 05 2022 15:58:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ ففٹی ففٹی شام کے اوقات میں 10000 جبکہ 70% سفید 10200 80% سفید 10300 جیسے حالات ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 10500 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کے مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ملا جلا رجحان ہے .
Jul 05 2022 15:54:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن شام کے اوقات میں 2300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ تھل لائن 5950 جیسے حالات ہیں۔ کوٹ رادھا کشن کی منڈی میں آج 75 توڑے نیا باجرہ کی آمد ہوئی ہے۔ 2300 تک کام ہوے ہیں۔ عید کے بعد قصور اور کوٹ رادھا کشن کی منڈیوں میں تھوڑی تھوڑی آمد ہونے کے امکانات ہیں۔ تاہم 14 جولائی تک بارشیں ہیں بارشوں کے بعد ہی آمد شروع ہو گی .
Jul 05 2022 15:51:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 9600 روپیہ من جیسے حالات ہیں ملا جلا رجحان ہے۔ بکنگ 1100 ڈالر ہے۔ آج انٹر بنک میں ڈالر 208.05 پیسے کا ہو گیا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott