Yellow Peas | ییلو پیس
Dec 18 2024
Jul 20 2024 13:12:17 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ باجرہ تھل لائن 8100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے تاہم فل حال مال بھی کم ہیں۔ .
Jul 20 2024 13:00:29 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 18600/700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 17500 تک بھاؤ ہے 93.310 کلو کا۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بیچ بھی ل کھل کر نہیں ہے۔ دوسری جانب انڈیا بھی گوارہ رکا ہوا ہے 5450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا گوارے کی بیجائ ابھی تک کے لیے 6٪ کم کاشت ہوئ ہے۔ پچھلے سال اب تک راجستھان میں 17.25 لاکھ ہیکٹیر پر کاشت تھی اس سال 16.20 لاکھ ہیکٹیر پر کاشت ہے۔ دوسری جانب گوار گم کی ڈیمانڈ بہت اچھی ہے یو ایس اے رشیا اور دوسرے یورپین ممالک گاہک ہیں۔ انڈیا کی گوار گم کی ایکسپورٹ 167 ہزار ٹن تک تھی اکتوبر 2023 سے مئ 2024 تک۔ انڈیا کی گوار میل کی ایکسپورٹ میں بھی 9٪ اضافی دیکھنے میں آیا ہے پچھلے سال کی نسبت اور 122.1 ہزار ٹن گوار میل کی ایکسپورٹ ہے انڈیا کی اکتوبر 2023 سے مئ 2024 تک۔ یو ایس میں آئل ڈرلرز کو نفع ہوا ہے کروڈ آئل میں ۔ کروڈ آئل کی قیمتوں میں 10 ڈالر تیزی دیکھنے میں آئ ہے۔ ابھی وہ گوار گم کے بھی گاہک ہیں۔ .
Jul 20 2024 12:41:51 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 10200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ ملرز تھوڑا تھوڑا مال خرید لیتے ہیں۔ لیکن انویسٹرز اور سٹاکسٹ مال خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ .
Jul 20 2024 12:31:13 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مارکیٹ گرم ہی اوپن ہوئ ہے۔ مارکیٹ 2 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 259/260 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ 5 اگست کے سودوں کے 262 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ کراچی گوداموں سے اچھے کھرے مالوں کی بیچ نہیں ہیں۔ سرگودھا منڈی بھی 200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 11200 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال جزبات گرم ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں آتی ہے۔ .
Jul 19 2024 16:24:23 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں جے ڈی ڈبلیو 13450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آج ریٹیل میں ڈیمانڈ سست ہے۔ اگست کے سودوں کے 13430 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 19 2024 16:10:56 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ مزید تیز ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر سی ایچ کے ایم کوالٹی 255/255.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ 5 اگست 258/259 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ سرگودھا منڈی میں 11000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Jul 19 2024 16:07:57 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی 250/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ سارٹیکس کوالٹی گولڈن مال 262/265 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 750/780 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 780 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 241.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ جون کے مہینے میں مال کم آئے ہیں بکنگ میں۔ جو بھی مال آتے ہیں بک جاتے ہیں کرا ی گوداموں میں مال نہیں جا رہے ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 318/320 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 385 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل کراچی مارکیٹ میں 445/450 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Jul 19 2024 16:05:00 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 15700/800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج بھی پورٹ پر آمدن ہے اور 21 تاریخ کو بھی پورٹ پر آمدن ہے۔ ڈیمانڈ سست ہے۔ فیصل آباد منڈی کل بھی ٹریڈرز سیٹوں پر نہیں تھے آج بھی چھٹی ہے۔ مارکیٹ بند ہے۔ ہفتے کو گاہکی بھی نکلنے کے امکانات ہیں۔ بکنگ 10 ڈالر کم ہوئ ہے اور 1220 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 15113 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Jul 19 2024 16:03:39 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں کنٹینر والے مال 220/221 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کرمسن مسور جہاز والے مال 212 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ نرم ہوئ ہے اور کرمسن فارمر ڈریس 695 جبکہ مشین کلین 710 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 710 ڈالر والی مسور کراچی پورٹ پر 220 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ نپر مسور بھی 715 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 221.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ سست ہے لیکن پائپ لائن میں مال کم ہیں بکنگ میں۔ .
Jul 19 2024 15:43:47 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 135 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 5 ستمبر کے سودوں کے 138 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں تھوڑی تھوڑی ڈیمانڈ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل میں انویسٹرز اور سٹاکسٹ خریداری میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ کیونکہ بکنگ 400 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 125 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ مال آنے میں وقت لگ جائے گا لیکن ریٹ تو کم ہے حاضر سے۔ .
Dec 18 2024
Dec 18 2024
Dec 18 2024
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott