Sugar | چینی
Dec 12 2024
Jul 18 2022 12:57:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ اور وانڈو کی منڈیوں میں 12000 سے 13000 روپیہ من جیسے حالات ہیں ریگولر کوالٹی کے۔ جبکہ پلانٹ والے مشین کلین مال 14000/14500 جیسے حالات ہیں۔ کراچی نیا برسیم گزشتہ روز 12000 جیسے حالات تھے لیکن آج انٹر بنک میں ڈالر تیز ہو گیا ہے جسکی وجہ سے ایمپورٹرز مال نہیں بیچ رہے ہیں۔ پرانا برسیم بھی کوئی بیچ نہیں ہے۔ مصر میں بکنگ 1225 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے .
Jul 18 2022 12:38:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا 10000 جبکہ گولی دھنیا 14000/500 جیسے حالات ہیں انٹر بنک میں ڈالر 216/17 تک پہنچ گیا ہے اسکا اثر بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ .
Jul 18 2022 12:34:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین 33500 جبکہ ایرانی زیرہ 34000/35000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر 216/17 جیسے حالات بن گئے ہیں جسکا اثر زیرہ پر بھی پڑے گا اور تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Jul 18 2022 12:25:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سرخ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15000/500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جام پور کوالٹی 13500 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں بارشوں کی وجہ سے لودھراں اور جام پور کی کوالٹی ناقص ہو گئی ہے۔ دوسری جانب سندھ میں بھی بارشیں ہوئیں ہیں لیکن سندھ میں ابھی تک کوئی نقصان والی بات نہیں ہے۔ تاہم 23 جولائی سے ایک اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے جو 4/5 دن چلے گا۔ یہ سلسلہ سندھ اور جنوبی پنجاب ہر طرف بارشیں برسائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 15 اگست تک بارشوں کے سلسلے آتے رہیں گے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ سندھ میں اگر مزید بارشیں ہونگی تو نقصان کا باعث بنیں گیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق چائنہ میں مرچ کی کاشت کے دو مین علاقے شانگ ڈونگ اور چنگ شیانگ میں گزشتہ 6 روز مسلسل بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ پہلے وائرس کی وجہ سے نقصان ہوا تھا اب رہی سہی کسر بارشوں نے نکال دی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ چائنہ کی 75/80% فصل خراب ہو گئی ہے اور بارشیں اگر مزید جاری رہیں تو مزید نقصان کا باعث ہو گا۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں زبردست قسم کی تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے کیونکہ چائنہ کی 75/80% فصل تباہ ہو جانا بہت بڑی بات ہے۔ پاکستان میں وقتی طور پر مارکیٹ رکی ہوئی ہے لیکن آگے چل کر ایک زبردست قسم کی تیزی کے امکانات دیکھائی دے رہے ہیں۔ .
Jul 18 2022 12:09:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئی گوجر خان کوالٹی 3700 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہیں۔ .
Jul 18 2022 12:06:47 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ ففٹی ففٹی تھل پنجاب کی منڈیوں میں 9500 جیسے حالات ہیں 70% سفید 9700 80% سفید 9800 جیسے حالات ہیں جبکہ کراچی میں تھر پارکر کوالٹی 10300/500 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی کے ملرز خریداری نہیں کر رہے ہیں کیونکہ انٹر نیشنل مارکیٹ کافی کمزور ہے۔ چونکہ انڈیا اور پاکستان میں گوارہ کی کاشت کے علاقوں میں زبردست قسم کی بارشیں ہوئیں ہیں جسکی وجہ سے انڈیا میں گوار گم کا ریٹ ٹوٹ گیا ہے۔ انڈیا میں گم 1300 ڈالر ہو گئی ہے جبکہ پاکستان میں جو موجودہ ریٹ چل رہے ہیں گوارہ کے اس حساب سے 1500 ڈالر ریٹ بنتا ہے۔ اس لئے مارکیٹ میں مندے کا رجحان بن گیا ہے۔ مارکیٹ مزید مندہ ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Jul 18 2022 12:02:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا باریک کراچی مارکیٹ سوڈان پورٹ کے مال 216 جبکہ سارٹیکس گودام کے مال 228 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ برما وی 2 کوالٹی 222 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ وی 7 228/230 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ رشین چیکو کراچی مارکیٹ میں مال شارٹ ہیں۔ 230/235 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ڈالر 117 روپے کراس کر گیا ہے آج 4 روپے تیز ہوا ہے۔ ڈالر تیز ہونے کی وجہ سے امپورٹرز سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ ایتھوپیا 6/7/8 ریگولر کوالٹی 235 جبکہ مشین کلین مال 240 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جبکہ اسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔انڈیا 8 ایم ایم 267 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پورٹ پر 58 کنٹینر کی آمدن تھی۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم اچھے برانڈڈ مال 272 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا سے کراچی پورٹ پر 22 کنٹینر کی آمدن تھی۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 272 انڈیا 9 ایم ایم 288 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔انڈیا 12 ایم ایم 335/345 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جبکہ امیریکا 9 ایم ایم 365/70 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 9 ایم ایم امیرکن مال شارٹ ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے سیلنگ کم ہے۔ آگے محرم الحرام کی وجہ سے نیچے اچھی گاہکی نکلنے کے امکانات ہیں۔ .
Jul 18 2022 11:45:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوہر آباد اور بھلوال شوگر ملز کے سودے 8075 پاپولر 8025 المعز 2 7975 جیسے حالات ہیں۔ جھنگ زون سفینہ شوگر ملز 8000 کشمیر 8000 جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد زون کمالیہ 7975 کنجوانی 8000 کسان شوگر ملز 8050 جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں حمزہ 7820 میں کام ہوا ہے۔ آر وائی کے 7825 جے ڈی ڈبلیو 7820 اتحاد 7820 یونائیٹڈ 7820 جیسے حالات ہیں۔ اپر سندھ میں اے کے ٹی 7820 ڈھرکی گھوٹکی وغیرہ 7820 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ زیریں سندھ میں سانگھڑ شوگر ملز 8020 تھر پارکر 7990 العباس 7990 النور 8000 فاران 8000 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو جولائی کے سودے 7875/80 جیسے حالات ہیں ملا جلا رجحان ہے۔ زیادہ مندہ نظر نہیں آ رہا نہ ہی زیادہ تیزی نظر آرہی ہے۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد ملز والے سیلنگ نہیں دے رہے ہیں جبکہ حمزہ اور آر وائی کے سیلنگ کر رہے ہیں۔ اگر زور دار ڈیمانڈ نکلے تو تھوڑی بہت بہتری آسکتی ہے .
Jul 18 2022 11:32:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 11500 باریک تل 11000 روپیہ من جیسے حالات ہیں ملا جلا رجحان ہے۔ بارشوں کی وجہ سے نئے مال کی آمد نہ ہونے کے برابر ہے .
Jul 18 2022 11:29:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 1.50 روپیہ تیز اوپن ہوئی ہے اور 109.50 سے 110 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ایمپورٹرز سیلنگ نہیں دے رہے ہیں کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر 216/17 تک پہنچ گیا ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے فل الحال .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott