Sugar | چینی
Dec 26 2024
Jun 19 2023 18:01:12 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ مارکیٹ سے ریگولر کوالٹی کے 10000 سے 13000 تک بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ مصری برسیم پرانا کراچی 10400/500 جبکہ نئے مصری برسیم کے ریٹ 13200 تک موصول ہوے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ میں دم خم نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نئے برسیم کی بکنگ 975/980 ڈالر ہے اور پرانا 850 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حالیہ بجٹ میں گورنمنٹ نے چارہ جات کے بیجوں پر 3% ڈیوٹی کم کر دی ہے جو یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گی۔ اس سے پہلے برسیم کی ایمپورٹ پر تقریباً 11% خرچہ آتا تھا تاہم یکم جولائی کے بعد برسیم کی ایمپورٹ پر 8% خرچہ آے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اب نئے ٹیرف کے حساب سے 850 ڈالر والا برسیم کراچی آکر تقریباً 10575 تک پڑے گا۔ جبکہ نیا 975 ڈالر والا کراچی آکر تقریباً 12150 تک پڑے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق نئے برسیم کی تقریب 15/20 کنٹینر کی بکنگ ہوئی تھی 1000 ڈالر میں اب 975/80 ڈالر میں مل جاتا ہے۔ فل الحال ایمپورٹرز مزید مارکیٹ ٹوٹنے کا انتظام کر رہے ہیں دوسری جانب انڈیا فل الحال مصر سے خریدار نہیں بن رہا ہے۔ .
Jun 19 2023 17:53:41 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں کھل کر بیچ نہیں ہے اور 18300/400 روپیہ کوئنٹل کی مارکیٹ ہے 70/30 کوالٹی کی۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 18000 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے 93.310 کلو کا۔ آج انڈیا مارکیٹ 80 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئ ہے اور 5318 روپیہ کوئنٹل تک ہو گئ ہے انڈین کرنسی میں جبکہ گوار گم بھی 117.20 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئ ہے اور انڈیا میں 10332.45 روپیہ کوئنٹل کے لیول پر ہے۔ جو انٹرنیشنل مارکیٹ میں 126.02 روپیہ کوئنٹل کا لیول بنتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گوارے کی لوکل مارکیٹ میں فل حال گونگی کبڈی ہی چل رہی ہے۔ نہ ہی گاہک ہے اور نہ ہی کھل کر بیچ ہے۔ .
Jun 19 2023 17:47:18 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں جہاز کے مال کی ڈیلیوری ایڈوانس پیمنٹ پر 205/206 روپیہ کلو تک مل جاتی ہے۔ ایمپورٹرز 206 مانگتے ہیں لیکن ایڈوانس پیمنٹ پر 205 میں بھی مل سکتی ہے۔ تاہم ہر ایمپورٹر سیل نہیں کر رہا ہے جس کو پیسوں کی ضرورت ہے وہی سیل کرتا ہے۔ کرمسن مسور اچھی کوالٹی 222/23 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کرمسن مسور کی شارٹیج ہے کراچی کے گوداموں میں جبکہ نپر مسور کی سپلائی وافر ہے تاہم ایمپورٹرز کے پڑتے مہنگے ہیں اس لیے ایمپورٹرز کھل کر سیل نہیں دیتے .
Jun 19 2023 17:25:55 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ لودھراں ڈنڈی والی 10000 جامپور 12000/12500 ہائبرڈ کولڈ سٹور 15000 تک ریٹ ہے۔ ہائبرڈ مالوں کا گاہک نہیں ہے۔ زیادہ تر کام جامپور مالوں کے ہو رہے ہیں۔ .
Jun 19 2023 17:20:59 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی 290 / 300 روپیہ کلو جبکہ مشین کلین گولڈن مال 310/315 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ سوڈان کوالٹی گودام 290 روپیہ کلو ریٹ ہے پورٹ 280 سے 285 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ باریک چنوں میں کوئ تبدیلی نہیں ہے۔ تاہم موٹے چنوں میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے انڈیا لوکل مارکیٹ 300/400 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئ ہے۔ بکنگ بھی 30/40 ڈالر مزید تیز ہے انڈیا کی۔ کراچی مارکیٹ میں یوکرین 8 ایم ایم فارمر ڈریس مال 305/310 روپیہ کلو جبکہ مشین کلین مال 325/330 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ آسٹریلیا 8 ایم ایم 325 روپیہ کلو جیسے حالات ہے۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 350 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ انڈیا 8 ایم ایم 355 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 410/415 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ تاہم سیلنگ نہیں ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ 405 سے 410 روپیہ کلو جبکہ برانڈڈ 450/455 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ تاہم کھل کر بیچ نہیں ہے۔ .
Jun 19 2023 17:06:30 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 3600 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ جبکہ دادو کوالٹی 3200/3300 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ فل حال نیچے ِبکرا کمزور ہے۔ سفید جوار ہائبرڈ گنگا ملتان منڈی میں 230/235 روپیہ کلو تک ریٹ ہے جبکہ پرولائن 280/285 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ سست ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ 4500/4600 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ ملتان منڈی میں 4200/4300 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ فل حال گاہکی نرم ہے۔ .
Jun 19 2023 17:03:45 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں شام میں گاہک 18000 جبکہ بیچ 18500 روپیہ من تک کی ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ انڈیا بھی مارکیٹ 200 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئ ہے اور 15100 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ بن گیا ہے انڈین کرنسی میں۔ .
Jun 19 2023 16:55:03 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 3450 روپیہ من تک ریٹ ہے جبکہ تھل لائن 8600 روپیہ کوئنٹل تک مارکیٹ ہے۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Jun 19 2023 16:52:37 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد مارکیٹ کے ریٹ میں 100 روپیہ من اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور شام کے اوقات میں 6700 سے 6900 روپیہ من تک سودے ہوے ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jun 19 2023 16:44:39 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں ایکس گودام 14300 جبکہ پورٹ ڈیلیوری 14250 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ بکنگ 1170 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 14700 کا پڑتا ہے۔ بکنگ کے مقابلے میں لوکل مارکیٹ کے ریٹ کم ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ابھی جو کراچی پورٹ پر سودے فروخت ہو رہے ہیں وہ کم ریٹ کی بکنگ والے ہیں۔ مارکیٹ میں مندہ نہیں لگتا لیکن کام ضرورت کے مطابق ہی کرنا چاہیے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott