Clover Seed | برسیم
Nov 09 2024
Jun 04 2022 10:41:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ منڈی میں 400/450 بوری جبکہ وانڈو منڈی میں 300 بوری کی آمد تھی۔ شیخو پورہ منڈی میں ریگولر کوالٹی جس کو پکے دڑے کہتے ہیں 11000 سے 12500 تک کام ہوے ہیں۔ 150 بوری کا کام ہوا ہے۔ بقایا مال کی سیلنگ نہیں تھی۔ آج خریدار کافی تھا۔ مشین کلین مال 13000/14000 روپیہ من جیسے حالات تھے۔ مصری برسیم پرانا 11300 میں کام ہوا ہے ستمبر کا جبکہ حاضر میں 10500/11000 جیسے حالات ہیں۔ جس مال کا رنگ اچھا ہوتا ہے وہ 500 بڑھا کہ فروخت ہو جاتا ہے۔ جبکہ جس مال کا رنگ نرم ہوتا ہے وہ 500 کم کر کے فروخت ہوتے ہیں۔ نیا برسیم کراچی اکتوبر کے سودے 14500 جیسے حالات ہیں۔ بکنگ پرانا برسیم 1100 نیا 1300 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ .
Jun 04 2022 10:35:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 11500 جبکہ باریک تل بھی 11500 جیسے حالات بن گئے ہیں ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سندھ کے مال کوئٹہ کے ایکسپوٹرز نے 12000 تک خریداری کی ہے۔ لیکن کوئٹہ کی پیمنٹس بعض اوقات زیادہ دیر لگ جاتی ہے۔ اس لئے بڑھا کہ بھی کام ہو جاتا ہے۔ .
Jun 04 2022 10:31:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ ففٹی ففٹی 10600 70/30 10800 جبکہ 80/20 11000 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 11200 جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jun 04 2022 10:30:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2450 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ تھل لائن 6200/50 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ریٹیل میں ڈیمانڈ کم ہے۔ .
Jun 04 2022 10:27:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 2600/2800 روپیہ من پہ رکی ہوئی ہے۔ ریٹیل میں گاہکی خاموش ہے۔ ہائبرڈ جوار ملتان گنگا اور لائن وغیرہ 150/55 جبکہ پرولائن جوار 205 جیسے حالات ہیں رکی ہوئی ہے خریدار خاموش ہے سدا بہار جوار اوکاڑہ 2450 جبکہ تاندلیوالہ 2300 جیسے حالات ہیں رکی ہوئی ہے۔ ریٹیل میں گاہکی سست ہے .
Jun 04 2022 10:19:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا سوڈان کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 210 روپیہ کلو۔ برما وی ٹو 214/15 وی سیون 228/30 جبکہ رشین سفید چنا 5 روپیہ کلو کم ہوا ہے اور 220/25 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ کمزور نظر آرہی ہے۔ ارجنٹائن 8 ایم ایم 270/75 کینیڈا 8/9 270/75 جبکہ جس مال میں 9 ایم ایم کی مقدار زیادہ ہے وہ 278/80 تک فروخت ہو جاتا ہے۔ انڈین 8 ایم ایم 270/75 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم پورٹ کے سودے 2 روپیہ کلو مندہ ہوے ہیں اور 298 میں مل جاتے ہیں جبکہ پیک مال 300 سے 303 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ کمزور ہے۔ امیریکن 9 ایم ایم کراچی میں برانڈڈ مال زیادہ مقدار میں نظر نہیں آ رہے ہیں۔ 340/50 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Jun 04 2022 10:10:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 50 پیسے بہتر ہوئی ہے اور 105.5 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹیل میں تو ڈیمانڈ کم ہے لیکن ٹریڈرز آپس میں خریدوفروخت کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق رشین ییلو پیس دبئی سے 150 کنٹینر کے لگ بھگ بک ہوئی ہے 500 ڈالر میں جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 107 تک پڑے گی۔ رشیہ سے بکنگ کروانے میں امپورٹرز دلچسپی نہیں لیتے کیونکہ پورٹ پر کلیئرنس کے مسائل ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انڈین ییلو پیس دبئی کے ذریعے 485 ڈالر جیسے حالات ہیں جس میں 2/3% ڈنک بھی آتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جہاں ڈیمانڈ نکلی وہاں مارکیٹ بہتر ہو سکتی ہے کیونکہ کھل کہ بکنگ نہیں ہورہی ہے۔ .
Jun 04 2022 10:07:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی شام کے اوقات میں 210/11 پی رکی ہوئی ہے۔ جبکہ کرمسن مسور پورٹ کے سودے 213 جیسے حالات ہیں۔ پیک 215 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ ریٹیل کوالٹی بہترین مال 3/4 روپیہ کلو اوپر بھی فروخت ہو جاتے ہیں۔ تاہم ریٹیل میں ڈیمانڈ کم ہے۔ .
Jun 04 2022 10:04:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 8600 پہ رکا ہوا ہے۔ جبکہ فیصل آباد بھی 8850 جیسے حالات ہیں۔ چمن کوالٹی ماش 8850 جیسے حالات ہیں فیصل آباد منڈی میں۔ ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ .
Jun 04 2022 09:55:22 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 50 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 4250/4350 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی سست ہے۔ ریٹیل میں گاہکی کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر ہم انٹرنیشنل مارکیٹ سے 475 ڈالر میں مونگ خریدیں تو فیصل آباد آکر 4400/4500 میں پڑے گی۔ جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں مونگ کی قیمتیں 800 ڈالر سے 960 ڈالر تک ہیں۔ اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ دنیا میں سب سے سستی مونگ پاکستان میں ہی ہے۔ تھل میں کسان مونگ کی کاشت کی جگہ دوسری فصلوں کی طرف متوجہ ہیں۔ کیونکہ ایک ایکڑ رقبے پر 5 بوری مونگ کی پیداوار حاصل ہوتی ہے کسان کو جو 55000 ہزار بنتا ہے۔ جبکہ کسان اگر تل کاشت کرے تو ایک ایکڑ میں 12 سے 14 من نکلتے ہیں جو کہ 150000 بنتا ہے ایک ایکڑ کا۔ اسی طرح کاٹن اور دیگر اجناس کی کاشت میں زمیندار کو زیادہ فائدہ ہے جسکی وجہ سے زمیندار مونگ کی کاشت کو ترک کر رہا ہے۔ اسی لئے ماہرین کا خیال ہے کہ اگلے سال مونگ میں تیزی کا رجحان بن سکتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ہلکی کوالٹی کی مونگ اب بھی چنا دال کے ساتھ مکس ہو کر بیسن میں استعمال ہورہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مونگ دال کا بیسن چونکہ میٹھا ہوتا ہے اگر 20% فیصد چنا دال کے بیسن میں مکس کر دیا جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott