Sugar | چینی
Dec 20 2024
Jun 14 2022 10:40:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 230 جیسے حالات ہیں۔ مال تقریباختم ہیں۔ مسور کرمسن پرچون کوالٹی 235 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ مسور بازار دھارا 232 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ گرم ہی ہے۔ نپر مسور کی بکنگ 950/60 ڈالر ہے۔ لوکل میں مال شارٹ ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jun 14 2022 10:33:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 4550/4650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 4625 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سٹاکسٹ خریدار ہیں جبکہ بیچ کھل کر نہیِں آتی۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Jun 14 2022 10:25:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 200 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے اور 6700 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ملتان 6600 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 6450 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کراچی مارکیٹ بھی انتہائ گرم ہے اور 170 جیسے حالات ہیں ریگولر کوالٹی کے۔ جبکہ فیلکن والا 175 تک مانگتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سی ایچ کے ایم کوالٹی 655/660 ڈالر جبکہ نمبر ون کوالٹی کے 685 ڈالر جیسے حالات ہیں۔ فل الحال مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Jun 13 2022 17:33:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین 5 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 230/35 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ 1040 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 228 کا پڑتا ہے سوڈان 5/6 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 220 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ 930 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 205 تک پڑتا ہے۔ برما وی ٹو 225 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ 1035 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 227.5 تک پڑتا ہے۔ وی سیون 235 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ 1075 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 236 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق شپمنٹس لیٹ ہونے کی وجہ سے کراچی کے گوداموں میں مال کی شارٹیج نظر آرہی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ انٹر بنک میں ڈالر 205.5 تک پہنچ گیا ہے۔ ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے ڈالر اسی ہفتے میں 210 تک پہنچ جائے اس لئے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ ایتھوپیا 6/7/8 کراچی جتنا مال آیا تھا فروخت ہو گیا ہے۔ بکنگ 1050 ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 230 تک پڑتا ہے انڈیا 8 ایم ایم کراچی کے گوداموں میں مال ختم ہے۔ البتہ جو مال ہفتہ دس دن بعد پورٹ پر لگیں گے وہ 275 تک ملتے ہیں حاضر مال شارٹ ہے۔بکنگ 1160 ڈالر ہے جو کراچی 255 تک پڑتا ہے ارجنٹائن 8 ایم ایم 285 ایڈوانس پیمنٹ جیسے حالات ہیں بکنگ 1200 ڈالر ہے جو کراچی آکر 263 تک پڑتا ہے۔ کینیڈا 8/9 285/90 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں بکنگ 1160 ڈالر ہے کراچی آکر 255 تک پڑتا ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 305 جیسے حالات بن گئے ہیں بکنگ 1260 ہے جو کراچی آکر 277 تک پڑتا ہے۔ امیریکن 9 ایم ایم 345/50 جیسے حالات ہیں بکنگ انتہائی اونچی ہے اس لئے بکنگ نہیں ہو رہی ہے۔ انڈیا 12 ایم ایم بھی امیریکن کے ریٹ کے ساتھ ہی فروخت ہوتا ہے۔ 345/50 تک بکنگ کے ریٹ کل کے تبصرے میں اپڈیٹ کریں گے ان شاءاللہ .
Jun 13 2022 16:46:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ اور وانڈو کی منڈیوں میں ریگولر کوالٹی 11000 سے 12500 جیسے حالات تھے۔ مشین کلین 13000/13500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مصری برسیم پرانا فل الحال کوئی لمبی چوڑی بیچ نہیں ہے۔ جبکہ نیا برسیم کل تک تو 13000 تک کام ہوے تھے تاہم آج تمام ایمپورٹرز نے سیلنگ بند کر دی ہے۔ کیونکہ دنیا اخبار میں ایک کالم شائع ہوا ہے کہ بجٹ میں جن چیزوں کی گورنمنٹ نے ڈیوٹیاں اور ٹیکس ختم کئے تھے وہ واپس لگاے جائیں۔ دنیا اخبار کے کالم نگار نہ یہ بھی لکھا ہے جب وزیر خزانہ بجٹ کو سمیٹیں گے تو جن اشیاء پر سیل ٹیکس کی چھوٹ دی گئی تھی ان اشیاء پر دوبارہ سیل ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کریں گے۔ اس خبر کے مارکیٹ میں آنے کے بعد امپورٹرز سیل بند کر گئے ہیں۔ اس 15 ستمبر سے 15 اکتوبر کے سودوں کا بھرپور گاہک ہے لیکن بیچ نہیں ا رہی ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ دوسری جانب مصر سے پرانا برسیم 1100 ڈالر جبکہ نیا 1300 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ا رہے ہیں۔ .
Jun 13 2022 16:34:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 7895 تک کام ہوے ہیں۔ جون کے سودے 8015 تک ہوے ہیں۔ ریٹیل میں ڈیمانڈ کم ہے۔ پیمنٹ کا بحران ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سننے میں آیا ہے کہ ملرز اور گورنمنٹ کے درمیان دوبارہ مذاکرات ہوں گے دو چار دن تک ایکسپورٹ کے حوالہ سے۔ تاہم حتمی بات تو بعد میں ہی سامنے آئے گی۔ فل الحال تو مارکیٹ سست ہے۔ لیکن ماہرین کے خیال کے مطابق 20/25 جولائی سے عیدالاضحی تک اچھی ڈیمانڈ نکلنے کی توقع کی جارہی ہے۔ یکم جولائی کو بنک بند ہونگے فارورڈ کے سودوں کی سیٹلمنٹ امید ہے 4 جولائی کو ہوگی۔ پھر اس کے ایک ہفتہ بعد عید الاضحی بھی ا جاے گی۔ اس لئے ماہرین اس درمیان اچھی ڈیمانڈ نکلنے کی توقع کر رہے ہیں۔ .
Jun 13 2022 16:24:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل باریک فیصل آباد منڈی میں 11500 کا گاہک ہے۔ جبکہ ہائبرڈ 12000 کا گاہک ہے سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Jun 13 2022 16:14:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ ففٹی ففٹی 100 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوا ہے اور 10500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ 70/30 10700 جبکہ 80/20 10900 جیسے حالات ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کا 11200 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے اور ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jun 13 2022 16:12:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2375 روپیہ من۔ تھل لائن 6000 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jun 13 2022 16:11:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دیسی ملتان 2400/2600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ گاہک خاموش ہے۔ ہائبرڈ جوار ملتان گنگا اور لائن برانڈ 150/55 پرولائن جوار 208 جیسے حالات ہیں۔ رکی ہوئی ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ 2400/2450 جبکہ تاندلیوالہ 2300 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott