Yellow Peas | ییلو پیس
Dec 18 2024
Jun 08 2022 15:36:49 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز شام کے اوقات میں 25 روپیہ مزید کمزور ہوئی ہے اور 7950 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ دوپہر کے اوقات میں سٹہ بازوں نے جون کے سودوں میں تھوڑی بہت کھینچ بنائی تھی۔ تاہم شام کو پھر ٹھنڈی ہو گئ ہے۔ جون کے سودے 8080 جیسے حالات ہیں ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ .
Jun 08 2022 15:33:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ .
Jun 08 2022 15:30:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 2400/2600 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہےہائبرڈ جوار ملتان گنگا اور لائن برانڈ 150/55 جبکہ پرولائن جوار 208 جیسے حالات ہیں رکی ہوئی ہےسدا بہار جوار اوکاڑہ 2400 تاندلیوالہ 2300 رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 08 2022 15:27:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ ففٹی ففٹی تھل پنجاب کی منڈیوں میں 10700 70/30 11000 جبکہ 80/20 11200 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ مضبوط ہے۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی ملرز 93.310 کلو کے 11500 کے خریدار ہیں سیلنگ کم ہے۔ .
Jun 08 2022 15:26:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ شام کے اوقات میں 25 روپیہ من مزید کمزور ہوا ہے اور 2375 تک کام ہوے ہیں۔ تھل لائن 6000 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ کمزور ہے۔ لالہ موسیٰ لائن پر سیلنگ پریشر دیکھنے میں آ رہا ہے۔ .
Jun 08 2022 15:04:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے اور 6300 تک کام ہوے ہیں۔ تین چار دن بعد کی لوڈنگ 6330/40 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی گودام کا مال 156 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جبکہ فالکن بریج کمپنی کے مال 158 تک کام ہوے ہیں۔ فالکن والے کامال فریش ہے اور موٹا ہے۔ فل الحال مارکیٹ میں زبردست قسم کی تیزی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ جیسا کہ ہم نے دن کی ریپورٹ میں بتایا تھا کہ اپریل کے مہینے میں آسٹریلیا سے 100 کنٹینر سے بھی کم لوڈنگ ہوئی ہے۔ جب تک پورٹ پر کھل کر آمد نہیں آتی مندہ نظر نہیں آ رہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پورٹ پر آمد اضافہ عید الاضحی کے آس پاس ہوگا گا۔ فل الحال جون میں اتنی زیادہ آمد متوقع نہیں ہے۔ جون کا مہینہ تیزی دینے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ .
Jun 08 2022 14:52:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 4400/4500 روپیہ من پہ رکی ہوئی تھی۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انڈیا گورنمنٹ نے مونگ کی امدادی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ پہلے ہندوستان میں مونگ کی امدادی قیمت 7275 روپیہ کوئنٹل تھی انڈین کرنسی میں جو 480 روپیہ کوئنٹل اضافے کے ساتھ 7755 روپیہ کوئنٹل کر دی گئی ہے۔ پاکستانی کرنسی میں 20163 روپیہ کوئنٹل یعنی 8065 روپیہ من بنتی ہے۔ ہندوستان کی گورنمنٹ جب امدادی قیمت سے مارکیٹ نیچے چلی جاے تو کاشتکاروں سے امدادی قیمت پر خرید لیتی ہے تاکہ کاشتکار نقصان نہ کریں۔ اس معلومات کو شائع کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ہم اپنے ناظرین کو بتا سکیں کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں مونگ کی قیمتیں پاکستان کی نسبت بہت زیادہ ہیں۔ .
Jun 08 2022 14:43:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 8800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد 9050 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ چمن کوالٹی ماش 9000 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Jun 08 2022 14:30:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 50 پیسے نرم ہوئی ہے اور 107 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ شام کو ڈالر بھی انٹر بنک میں 202 پہ بند ہوا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کالا چنا جب تیز ہوتا ہے تو ییلو پیس کی دال کی ڈیمانڈ بہتر ہو جاتی ہے۔ جہاں گاہکی نکلی مارکیٹ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Jun 08 2022 13:56:38 2 years ago
0 Comments
Test 123 .
Dec 18 2024
Dec 18 2024
Dec 18 2024
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott