Sugar | چینی
Dec 12 2024
Jun 07 2022 15:40:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 25/30 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 7995/8000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جون کے سودے 8130/35 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حمزہ شوگر۔ آر وائی کے شوگر ملز اور فاطمہ شوگر ملز نے کافی مال فروخت کئے ہیں۔ حمزہ نے 8000/25 تک فروخت کی ہے۔ آر وائی کے نے 8000 میں مال فروخت کیا ہے۔ جبکہ فاطمہ 8075 تک مال سیل کر گیا ہے۔ اور مارکیٹ میں 20/25 پیسے اوپر ریٹ تصور کر لینا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جون کے سودے بہت ساری ملوں کے فروخت ہوے ہیں۔ اس لئے حاضر میں ہی کام کرنا چاہیے۔ اور ضرورت کے مطابق ہی کرنا چاہیے۔ .
Jun 07 2022 15:33:04 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ ففٹی ففٹی تھل پنجاب کی منڈیوں میں 10600 جیسے حالات ہیں۔ 70/30 10700 جبکہ 80/20 10800 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 11000 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کے۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jun 07 2022 15:29:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن شام کے اوقات میں 50 روپیہ من مندہ ہوا ہے اور 2400 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ لائن پر سیلنگ پریشر دیکھنے میں آ رہا ہے۔ دوسری جانب تھل کی منڈیوں میں 6000/6100 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں مارکیٹ کمزور ہے۔ .
Jun 07 2022 15:24:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ میں سوڈان کوالٹی 212/14 برما وی ٹو 222 برما وی سیون 233/35 رشیہ 225/30 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر 205 کا ہو گیا ہے جسکی وجہ سے بیچ کم ہے۔ ارجنٹائن 8 ایم ایم 280/85 کینیڈا 285/90 انڈیا 275 جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم 295 امیریکن 9 ایم ایم 340 جبکہ انڈیا 12 ایم ایم 340 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ابھی پورٹ پر آمد کم ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ برقرار ہے تاہم جہاں پورٹ پر آمد زیادہ ہو گی مارکیٹ گر سکتی ہے اس لئے ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ .
Jun 07 2022 15:20:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 8700 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ڈالر انٹر بنک میں 205 کا ہو گیا ہے بکنگ 1025 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 8990 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Jun 07 2022 15:17:22 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی شام کے اوقات میں 4/5 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 217/18 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ کرمسن مسور 222 جیسے حالات بن گئے ہیں کراچی میں مال کم ہیں دوسری جانب انٹر بنک میں ڈالر بھی 205 پہ پہنچ گیا ہے۔ بکنگ کرمسن 930 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 204 تک پڑتا ہے۔ جبکہ نپر کی بکنگ 960 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 210.50 تک پڑتا ہے۔ کراچی میں مال کم ہونے کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے جہاں پورٹ پر مال لگنے شروع ہونگے وہاں مارکیٹ میں ٹھہراؤ آئے گا۔ .
Jun 07 2022 15:13:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں ایک روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 108 تک کام ہوے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر کے تیز ہونے کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے۔ بکنگ دبئی سے 2/3% ڈنک والی 490 ڈالر جبکہ رشیہ سے بکنگ نہیں آرہی ہے مارکیٹ فل الحال بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Jun 07 2022 15:00:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 50 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 4300/4400 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ہاڑو مونگ فیصل آباد میں 5000/5200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ آمد تھوڑی ہے۔ .
Jun 07 2022 14:56:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 6075 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ کراچی مارکیٹ بھی 152 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھل لائن سے بیچ انتہائی کم ہے بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے اور کراچی میں لمبے چوڑے مال نہیں ہیں جسکی وجہ سے تیزی کا رجحان بنا ہوا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر بھی 205 تک پہنچ گیا ہے۔ بکنگ 675 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 148 تک پڑتا ہے۔ .
Jun 07 2022 14:49:07 2 years ago
0 Comments
Latest Content .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott