Mung Beans | مونگ ثابت
Dec 11 2024
Jun 23 2023 14:04:49 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون 50 روپیہ کوئنٹل نرم ہے اور جوہر آباد 11900 بھلوال 11875 سلانوالی پاپولر 11850 المعیز 2 11825 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ جھنگ سائڈ سفینہ شوگر ملز 11825 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ فیصل آباد زون میں کسان شوگر ملز 11925 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے جبکہ کمالیہ 11750 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں سوموار پیمنٹ پر جے ڈی ڈبلیو 11750 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے ۔ جے ڈی ڈبلیو جون کے سودے رات 11700/725 تک ہوئے تھے تاہم ابھی دوبارہ سٹے بازوں کی کوورنگ کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہے اور 11780 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ اپر سندھ میں ڈھرکی 11825 اے کے ٹی 11825 جبکہ گھوٹکی 11840 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ زیریں سندھ النور 11900 مہران فاران آبادگار 11950 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ فل حال حاضر میں کام سست ہے۔ .
Jun 22 2023 17:44:06 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ 10000 سے 13000 روپیہ من تک سودے فروخت ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج تھوڑا تھوڑا خریدار بننا شروع ہوا ہے دیسی برسیم کا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مصری برسیم پرانا کراچی 10500/10600 روپیہ من جبکہ نیا مصری برسیم اگست ڈیلیوری 12500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی آج انڈیا کے ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ انڈیا میں دیسی برسیم 90/92 روپیہ کلو فروخت ہو رہا ہے جو 725 ڈالر کا لیول بنتا ہے۔ جبکہ مصری برسیم ہندوستان میں 103/4 روپیہ کلو تک فروخت ہوا ہے انڈین کرنسی میں جو تقریباً 900 ڈالر کا لیول بنتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پاکستان کیلئے آج مصر سے 950 ڈالر میں کام ہوا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ابھی بکنگ میں انتظار کرنا چاہیے کیونکہ عید کی چھٹیوں میں مصر کی منڈیوں میں بھرپور آمد شروع ہو جاے گی اور انڈیا کی مارکیٹ کافی نیچے ہے اس لئے مصر کی مارکیٹ بھی ہو سکتا ہے مزید کم ہو جائے۔ فل الحال احتیاط سے کام کریں۔ .
Jun 22 2023 17:30:44 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں جامپور کوالٹی 10500/11000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ گاہک بن جاتا ہے۔ ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Jun 22 2023 17:26:47 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید شام کے اوقات میں سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 3500/3600 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ جبکہ دادو کوالٹی 3100/3200 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ فل حال نیچے ِبکرا کمزور ہے۔ سفید جوار ہائبرڈ گنگا ملتان منڈی میں 230/235 روپیہ کلو تک ریٹ ہے جبکہ پرولائن 280/285 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ 4500/4600 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ ملتان منڈی میں 4200/4300 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ فل حال گاہکی نرم ہے۔ .
Jun 22 2023 17:23:45 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ شام کے اوقات میں 18000 سے 18500روپیہ من تک ریٹ ہے فیصل آباد منڈی میں ۔ جبکہ باریک تل کا بھاؤ 17000 سے 17500 روپیہ من ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 22 2023 17:10:59 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 18200 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے مارکیٹ رکی ہوئ ہے کوئ تبدیلی نہیں ہے۔ نیچے کام کاج سست ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 18000 تک ریٹ ہے 93.310 کلو کا۔ .
Jun 22 2023 17:08:11 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن آج 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 3400 روپیہ من تک ریٹ ہے جبکہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 100/200 روپیہ کوئنٹل نرم ہے اور 8400/8500 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ بن گیا ہے۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ .
Jun 22 2023 17:01:53 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی کے ریٹ رشین کوالٹی کے 118 جبکہ کینیڈین کوالٹی 119 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل الحال مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ بکنگ آج 5 ڈالر بہتر ہے اور 330 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق 330 والی بھی کراچی آکر تقریباً 103/104 تک پڑتی ہے کراچی آکر۔ اس کے علاؤہ عید کے بعد جو رشیہ سے بکنگ ہوے ہوے تھے وہ کنٹینر بھی پورٹ پر لگنا شروع ہو جائیں گے۔ اس لئے احتیاط سے خریداری کریں۔ فل الحال ضرورت سے زیادہ خریداری نہیں کرنی چاہیے۔ .
Jun 22 2023 16:54:24 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 14150 روپیہ من کی سطح پر رکے ہوئے ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ پرچون میں خریدار سست ہے۔ کل پرسوں سے کراچی سے لوڈنگ بھی بند ہو جائے گی۔ .
Jun 22 2023 16:53:19 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر جہاز والے مال کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 206 روپیہ کلو تک ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر جبکہ ایڈوانس پیمنٹ پر 204.50 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ کنٹینر والے مال 209 روپیہ کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جہاز اور کنٹینر والے مالوں میں کوالٹی کا فرق ہے۔ دوسری جانب کرمسن مسور 222 سے 225 روپیہ کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کرمسن مسور کی کراچی میں شارٹیج بنتی جا رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ فل الحال مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے کیونکہ بکنگ آسٹریلیا سے 680 ڈالر جبکہ کینیڈا سے 720 ڈالر کی سطح پر رکی ہوئی ہے۔ جو کراچی آکر بالترتیب 213 اور 225 تک پڑتی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ کراچی میں ہر ایمپورٹر مسور کی سیلنگ نہیں دے رہا ہے صرف جس کو پیمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے وہی فروخت کرتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 287.28 کی سطح پر ہے۔ لیکن ڈالر ہر ایمپورٹر کو آسانی سے نہیں ملتے۔ گزشتہ روز ہماری کراچی کے ایک انتہائی مستند قسم کے ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انہوں نے پاک کموڈیٹیز کو بتایا کہ جس ایمپورٹرز کے بنک میں ایک لاکھ ڈالر کے کاغذات آتے ہیں اور اس ایمپورٹر کا بنک میں 3/4 کروڑ ڈیپازٹ موجود ہوتا ہے اس کو تو ڈالر مل جاتے ہیں جن ایمپورٹرز کا بنک میں کیش ڈیپازٹ نہیں ہوتا انہیں ڈالر بھی آسانی سے نہیں ملتے۔ .
Dec 11 2024
Dec 11 2024
Dec 11 2024
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott