Millet | باجرہ
Nov 13 2024
May 30 2022 13:28:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ گوجر خان کوالٹی آج 100 روپیہ من مزید تیز ہوئی ہے اور 2975/3000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
May 30 2022 13:24:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکرا 10000 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا 12000 سے 12500 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے اور ملا جلا رجحان ہے۔ .
May 30 2022 13:12:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں ایک روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 106.50 کا خریدار بن گیا ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کسٹم حکام نے جو مال رشیہ سے ا رہے ہیں یا جنکا پائتھو سینٹری سرٹیفکیٹ رشیہ کا ہے وہ رک گئے ہیں۔ اس لئے مارکیٹ گرم ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اب تمام کلیئرنگ ایجنٹس کسٹم حکام سے بات چیت کر رہے ہیں۔ جب کوئی حتمی بات سامنے اے گی ہم اپڈیٹ کر دیں گے۔ فل الحال تیزی کا رجحان ہے۔ .
May 30 2022 13:08:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ اور وانڈو کی منڈیوں میں 500 کی بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور 11000 12800 تک کام ہوے ہیں پکے دڑے۔ جبکہ پلانٹ والے مشین کلین اور کلر سارٹیکس کوالٹی مال 13500 سے 14000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کراچی پرانا مال 11000 جبکہ نیا مال 14000 جیسے حالات ہیں۔ تھوڑا تھوڑا گاہک بننا شروع ہوا ہے۔ .
May 30 2022 13:04:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی 200 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور چھانگا مانگا منڈی میں 9000 جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ فیصل آباد 9200 سے 9400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
May 30 2022 12:57:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد 11500/12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ شہزادی کوالٹی 9000/10000 جیسے حالات ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
May 30 2022 11:34:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 2700/2900 روپیہ من پہ رکی ہوئی ہے۔ گاہک خاموش ہے۔ ہائبرڈ جوار ملتان گنگا اور لائن برانڈ 150/60 روپیہ کلو جبکہ پرولائن جوار 205/10 جیسے حالات ہیں گاہک خاموش ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 10/15 توڑے کی آمد تھی 2550 روپیہ من جیسے حالات تھے۔ تاندلیوالہ 2400 جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد منڈی سے 2350/2400 تک کام ہو رہے ہیں۔ جن لوگوں نے ادھار مال خریدے ہوے ہیں انکی پیمنٹ کا وقت ہو گیا ہے اور وہ مال فروخت کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق تھوڑی تھوڑی خریداری ہے جو ٹریڈرز گھبراہٹ میں ہیں وہ کافی مال فروخت کر چکے ہیں۔ بارشیں نہ ہونے اور دریاؤں میں پانی کی قلت کی وجہ سے اس سال بیجائ متاثر ہوئی ہے۔ تاہم وقت ابھی بہت پڑا ہوا ہے۔ تقریباً 3 ماہ اور 10/15 دن ہیں۔ .
May 30 2022 11:30:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 500 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور 12000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ باریک تل بھی 12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ گاہکی خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نئی فصل کی بھرپور بیجائ سننے میں آ رہی ہے۔ اگر فصل بارشوں کی زد سے بچ گئی تو امید ہے ایک ریکارڈ پیداوار دیکھنے کو ملے گی۔ تاہم آگے بارشوں کا سیزن ہے۔ کس علاقے میں کتنی بارش ہوتی ہے اور فصل پہ کیا اثرات پڑتے ہیں یہ ساتھ ساتھ ہی پتا چلے گا۔ فل الحال کی ریسرچ یہی ہے کہ کاشت بہت بمپر ہے .
May 30 2022 11:24:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ ففٹی ففٹی 11000 روپیہ کوئنٹل جبکہ 70/30 کوالٹی 11200 اور 80/20 11400 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پنجاب کے مال کراچی 93.310 کلو کے 11000 روپیہ تک کام ہوے ہیں۔ ملرز بھرپور خریداری کر رہے ہیں۔ تاہم زیادہ تر ملرز 11000 میں ہی خریدار بنتے ہیں بڑھا کہ نہیں لیتے۔ تھر پارکر کوالٹی کراچی 11400 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کے مارکیٹ رکی ہوئی ہے .
May 30 2022 11:21:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2475/2500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ تھل لائن 6300 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کھل کر بیچ بھی نہیں آتی جبکہ خریدار بھی ضرورت کے تحت ہی مال لیتا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott