Clover Seed | برسیم
Nov 09 2024
Mar 02 2023 17:24:58 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن پر 2850 جیسے ریٹ ہیں۔ جبکہ تھل لائن پر 7250/7300 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 02 2023 17:24:02 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد میں ہائبرڈ پرانی کولڈ اسٹور والی 19000/500 روپیہ من جیسے ریٹ ہیں۔ تھوڑی گاہکی نکلی ہے۔ نئی ہائبرڈ 20500/21500 جیسے حالات ہیں۔ .
Mar 02 2023 17:23:08 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 3 روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور 217/18 جیسے حالات بن گئے ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ اچھی کوالٹی مال نہ ہونے کے برابر ہے۔ نپر مسور پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 210 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بعض ایمپورٹرز 213 بھی مانگنا شروع ہو گئے۔ جبکہ پورٹ کے سودے سو فیصد ایڈوانس پیمنٹ پر 205 تک ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ اور تیزی کا رجحان ہے۔ فروری کے مہینے میں 118 کنٹینر لگے ہیں۔ جنوری میں جو 21000 ٹن مال لگا تھا اسی میں سے سودے فروخت ہو رہے۔ پاکستان کو اگلے ماہ مزید بکنگ کی ضرورت ہو گی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی گرم ہے۔ مسور کی خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ کیونکہ ڈالر بھی تیز ہے انٹر بنک میں۔ .
Mar 02 2023 17:11:32 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 163 روپیہ کلو جیسے ریٹ بن گئے ہیں حاضر میں جبکہ 8/10 دن بعد کی ڈیلیوری 158 اور 5 تاریخ والے جہاز میں 152 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر کالا چنا۔ سفید چنا ییلو پیس وغیرہ کی آمد ہے۔ ایک جہاز ییلو پیس کا لگے گا دو جہاز کالا چنا کے لگیں گے جبکہ سفید چنا کی آمد بھی ہو گی اس لئے پیمنٹ کا دباؤ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر کی تیزی کی وجہ سے مارکیٹ مارکیٹ ٹائیٹ ہے۔ تاہم شعبان اور رمضان کیلئے سپلائی بہت ہے۔۔ فروری کے مہینے میں کراچی پورٹ پر 227 کنٹینر لگے ہیں رشین ییلو پیس کے۔ 5 مارچ کو 36000 ٹن کا جہاز لگے گا۔ .
Mar 02 2023 17:10:33 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 100 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 8300/8400 جیسے حالات ہیں۔ فل الحال مارکیٹ ادھر ہی کھیل رہی ہے۔ فروری کے مہینے میں کراچی پورٹ پر صرف 73 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے۔ یہ پہلے کی بکنگ تھی۔ اب بکنگ کرانے کا وقت نہیں ہے کیونکہ جون میں پنجاب کی سمر کراپ یعنی ہاڑو فصل شروع ہو جاے گی۔ ابھی ہمارے پاس تین ماہ ہیں۔ جہاں اچھی گاہکی نکلی مارکیٹ تیز ہونے کے امکانات ہیں کیونکہ تھل میں لمبے چوڑے اسٹاک نہیں ہیں اور مارچ اپریل مئی بھرپور ڈیمانڈ کے مہینے ہوتے ہیں۔ .
Mar 02 2023 16:49:42 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 12600 روپیہ من تک ہیں۔ خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق فروری کے مہینے میں 12 کنٹینر پورٹ پر آے ہیں ایف اے کیو کوالٹی کہ۔ جبکہ ایس کیو 56 کنٹینر آے ہیں تقریباً 68 کنٹینر لگے ہیں۔ ماش تھوڑا تھوڑا ہی ایمپورٹ ہو رہا ہے اور ساتھ ساتھ فروخت ہو رہا ہے۔ فل الحال مارکیٹ تیز نظر آرہی ہے کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر تیز ہے۔ .
Mar 02 2023 16:37:23 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 179.50 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ 10 مارچ کی پیمنٹ پر 180.50 تک کام ہوے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ ٹھیک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فروری کے مہینے میں آسٹریلیا سے 1829 کنٹینر جبکہ تنزانیہ سے 154 کنٹینر کراچی پورٹ پر لگے ہیں۔ یہ تقریبا 48/49 ہزار ٹن مقدار بنتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو جو مال پورٹ سے کلئیر ہو رہا ہے ساتھ ساتھ ہی فروخت ہو رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ابھی پورٹ پر دو جہاز لگنے ہیں ایک 3 مارچ تک جبکہ دوسرا 8 مارچ تک لگے گا یہ بھی تقریباً 5 لاکھ بوری کے لگ بھگ بنتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ شعبان اور رمضان میں سب کھایا پیا جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں 10/15 فیصد فصل ڈیمیج ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انڈیا کے صوبہ گجرات۔ مدھیہ پردیش۔ اور راجھستان میں گرمی زیادہ پڑنا شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے فصل کو نقصان ہوا ہے۔ انڈیا میں سن 2012 میں چنا شارٹ ہوا تھا تب 860 ڈالر تک کام ہو گئے تھے آسٹریلیا سے۔ اس کے بعد 2017 میں بھی انڈیا میں کالا چنا شارٹ ہوا تھا لیکن آسٹریلیا کی فصل دو کروڑ تیس لاکھ بوری ہو گئ تھی جس سے ہندوستان کی لاگت پوری ہو گئ تھی۔ لیکن 2017 بعد انڈیا کی پیداوار زیادہ ہونا شروع ہو گئی جس کی وجہ سے آسٹریلیا نے پیدوار کم کر دی تھی لیکن گزشتہ دو سال سے آسٹریلیا اتنے چنے نہیں اگا رہا کیونکہ انڈیا گاہک نہیں ہوتا۔ آسٹریلیا صرف پاکستان بنگلہ دیش اور دبئی اسکے علاؤہ اور چھوٹے چھوٹے ملک ہیں ان کیلئے کالا چنا اگاتا ہے۔ آسٹریلیا میں اپریل مئی میں کاشت ہوتی ہے اس لئے اگلے ماہ اندازہ ہو گا کہ آسٹریلیا اس دفعہ کتنی کاشت کرے گا۔ دوسری جانب ہندوستان میں فصل کم ہے اگر زیادہ شارٹیج ہو گئ تو انٹرنیشنل مارکیٹ شورٹ اپ کر سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کل ایک ماہر اور انتہائی دانشور قسم کے ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا آسٹریلیا سے اپریل مئی کی شپمنٹ پر سی ایچ کے ایم 510 جبکہ نمبر ون 535 ڈالر میں بکنگ ہوئی ہے۔ 510/535 ڈالر والے ریٹ مفت ہیں اگر انڈیا میں زیادہ گڑ بڑ نکل آئ آسٹریلیا میں ہی مارکیٹ تیز ہو جانے کے امکانات ہیں۔ ابھی پاکستان کی فصل بھی آنی ہے جبکہ انڈیا میں مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کی فصل شروع ہو گئی ہے۔ 15/20 مارچ کے بعد راجھستان کی فصل بھی شروع ہو جاے گی۔ ہم ساتھ ساتھ مکمل ریسرچ اپنے صارفین کو دیتے جائیں گے۔ .
Mar 02 2023 15:52:39 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 8950 تک کام ہوے ہیں۔ منگل کی پیمنٹ پر 9000 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ کے سودوں کی 9250 جیسی صورتحال ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کے پی کے میں چشمہ شوگر ملز 9150 جبکہ میرن شوگر ملز کے 9100 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مجموعی طور پر گرم ہے مارکیٹ ریٹیل میں گاہکی اچھی ہے۔ .
Mar 02 2023 14:52:49 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو ٹیکس پیڈ 8950 میں کام ہوا ہے۔ جبکہ مارچ کے سودے 9255 تک ہوے ہیں۔ ریٹیل میں بمپر گاہکی ہے۔ .
Mar 02 2023 14:29:41 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17400/17500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر تیز ہوا ہے اور 285/286 کے لیول پر ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott