Clover Seed | برسیم
Nov 09 2024
Mar 27 2024 12:01:00 7 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 9550/9650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ پچھلے 2 ہفتے میں 600/650 روپیہ من تیز ہوئ ہے۔ ابھی تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ .
Mar 13 2024 20:37:40 7 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ کنری منڈی میں 18000 تک فروخت ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کنری منڈی میں 3 ماہ کی پیمنٹ پر 20000 تک فروخت ہو گئ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 17500 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پرانی مرچ کولڈ اسٹوریج والی 14500 کا خریدار بن جاتا ہے لیکن بیچ بہت کم آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ کسی وقت بھی تیزی کی طرف گھوم سکتی ہے۔ کیونکہ مرچ کی شارٹیج دکھائی دینا شروع ہو گی ھے۔ جنوبی پنجاب کی فصل 15 جون تک شروع ہو گی ماہرین کے مطابق ابھی ٹائم بہت ھے اس لئے جہاں ڈیمانڈ بڑھی وہیں مرچ ثابت مزید تیز ہونے کے امکانات ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ سے بالکل وارہ نہیں ہے۔ انڈیا بہت ٹائیٹ ھے۔ .
Mar 13 2024 20:30:38 7 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 1000 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 30000 تک سودے ہوے ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 31000 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما سے ہلدی کی بکنگ شروع ہو گئی ہے ذرائع کے مطابق تقریباً 35/40 کنٹینر کی بکنگ ہو گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ہلدی ثابت برما سے 1200 ڈالر سے لیکر 1400 ڈالر تک بکنگ ہوئی ہے جو کراچی آکر تقریباً 18000 روپیہ من تک پڑتی ہے۔ تاہم برما کی ہلدی کوالٹی میں انڈیا اور پاکستان کی کوالٹی کی نسبت انتہائی ہلکی اور کمزور ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ہلدی مکسنگ والی آئٹم ھے ہلکی کوالٹی بھی پیسائی میں مکس کر کے چل جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما والے مال اپریل میں پورٹ پر لگنا شروع ہو جائیں گے۔ دوسری جانب اپریل میں چھانگا مانگا کی نئی ہلدی کی آمد بھی شروع ہو جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس دفعہ ہلدی کی فصل چھانگا مانگا منڈی میں تقریباً 40% کم ہے۔ تاہم ریٹ بہت بڑے ہیں ماہرین کا خیال ہے کہ جب کراچی پورٹ پر آمد شروع ہو گی اور اپریل میں چھانگا مانگا منڈی میں نئی فصل کی آمد ہو گی تو مارکیٹ کچھ نہ کچھ ضرور ٹوٹ سکتی ہے اس لئے ہلدی کا کام احتیاط سے اور ضرورت کے مطابق کرنا چاہیے کیونکہ ریٹ بہت بڑے ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انڈیا سے ہلدی کے ریٹ تقریباً 2040 سے 2100 ڈالر کے لگ بھگ موصول ہوے ہیں۔ انڈیا کی کوالٹی بہت اچھی ہوتی ہے۔ انڈین ہلدی تقریباً 28000 روپیہ من تک پڑتی ہے۔ فل الحال ہلدی میں احتیاط سے کام کرنا چاہیے جتنی ضرورت ہو اتنا مال لینا چاہیے۔ .
Mar 13 2024 17:04:20 7 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 155/156 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر ڈلوری 156 جبکہ روٹین ڈلوری 155 تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Mar 13 2024 17:01:51 7 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 180/180.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں شام کے اوقات میں۔ سرگودھا منڈی میں 7600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج گاہکی سست تھی۔ .
Mar 13 2024 17:00:44 7 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14000/14200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گودام کے مال کے ۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 15000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ پرافٹ ٹیکنگ بھی کرنی چاہیے۔ .
Mar 13 2024 16:58:56 7 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18200/400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ باریک تل 17700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 13 2024 16:57:39 7 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ 2/3% دال والے مال کے 225 کلو تک کام ہوئے ہیں جبکہ مشین کلین مال بھی 233/235 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سارٹیکس مال بھی 238/240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 250/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین 8 ایم ایم 275/285 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 325/335 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 390/400 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل مارکیٹ میں 520/530 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 13 2024 16:53:13 7 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 214 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ کیش پیمنٹ پر 218 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔40دن پیمنٹ پر 224 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ .
Mar 13 2024 16:37:01 7 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں ہائبرڈ مال500 روپیہ من مزید تیز ہوی ہے۔ اور17000/18000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott