+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 24 2022 16:59:56
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن وائٹیرا والے جہاز کے مال کا 176 جبکہ کنٹینر والا مال 178 سے 182 جیسے حالات ہیں۔  نپر مسور پورٹ کے سودے 180 جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 182 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اسوقت ہر ایمپورٹر مسور فروخت نہیں کر رہا ہے جس کو پیمنٹ کی ضرورت ہے وہی بیچتا ہے۔  ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ مسور آنے والے دنوں میں بہتر رہنے کی توقع ہے کیونکہ سب بکنگ نہیں ہو رہی ہے جو مال کراچی میں پڑے ہیں وہی کٹ رہے ہیں۔ اس لئے آگے چل کر مسور تیز ہو جائے گی اس کے علاؤہ انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ دیا کہ جب پورٹ سے مال فارغ ہو جائیں گے مسور 200 روپیہ کلو کا منہ دیکھ سکتی ہے۔