+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 24 2022 15:51:59
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 0.50 سے 1 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 144 تک کام ہوے ہیں۔ سی ایچ کے ایم (ملنگ کوالٹی) 142/43 تک کام ہوے ہیں۔  مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی سرگودھا کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کراچی کے گوداموں میں لمبے چوڑے اسٹاک نہیں ہیں اور نہ ہی سرگودھا کے ملرز کے پاس لمبے چوڑے اسٹاک ہیں۔ جو مال ہے سب پورٹ پر ہے۔ اور روزانہ تھوڑا تھوڑا پورٹ سے نکل کر لوڈ ہو رہا ہے۔  مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔  آسٹریلیا میں آج بکنگ دوبارہ تیز ہوئی ہے اور 620 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں نمبر ون کوالٹی کے۔  آج انٹر بنک میں ڈالر کے بھی 225 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بنک کھل کر ڈالر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔